مقبول خبریں
اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے ہیں:بیرسٹر امجد
بے نظیر بھٹو کو جمہوریت کے دشمنوں نے قتل کیا، برطانوی وزیر اعظم
تارک وطن بزرگوں نے محنت کا جو بیج بویا تھا آج اسکے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں
خوشحالی شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں غریبوں کیلئے ہونی چاہئے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے:وہیپ اینڈریو
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
آٹھ جون کو کامیاب ہو کر بریڈ فورڈ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کروں گی: سلمیٰ یعقوب
بریڈ فورڈ: آٹھ جون کو کامیاب ہو کر بریڈ فورڈ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کروں گی بریڈ فورڈ ویسٹ کے نمائندگان عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار بریڈ فورڈ ویسٹ سے آزاد پارلیمانی امیدوار سلمیٰ یعقوب نے بریڈ فورڈ کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری مظہر حسین سے ملاقات میں کیا سلمیٰ یعقوب کا کہنا تھا کہ بریڈ فورڈ ویسٹ کے عوام کی خواہشات پر بریڈ فورڈ سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہوں۔ انہوں نے اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان کا تعلق بریڈ فورڈ سے نہیں ہے اس پر ان کا کہنا تھا یہ قومی الیکشن ہیں کوئی امیدوار کہیں سے بھی الیکشن لڑ سکتا ہے برمنگھم میں ہمارے ایم پی کا تعلق لندن سے ہے اس کے علاوہ بریڈ فورڈ میں اور لوگ بھی الیکشن لڑرہے ہیں جن کا تعلق بریڈ فورڈ سے نہیں ہے مگر حریفوں کے تیروں کا رخ صرف مجھ پر ہے۔ سلمیٰ یعقوب کا مزید کہنا تھا اگر منتخب ہوگئی تو تعلیم کی بہتری اور بیروزگاری کا خاتمہ ترجیح ہوگی بریڈ فورڈ میں سرمایہ کاری کے لئے اتھارٹیز کو قائل کروں گی جرمی کوربن کے ساتھ تصویر والے لیف لٹ اور لیبر پارٹی کے جوابی خط کے حوالے سے ان کا کہنا تھا اس خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے جرمی کوربن کے ساتھ گزشتہ پندرہ سال سے دنیا میں قیام امن اور ناانصافیوں کے خلاف کام کررہی ہوں جبکہ دوسری طرف لیبر پارٹی کی امیدوار ناز شاہ جرمی کوربن کے خلاف 2015 میں ان کے خلاف مہم چلاتی رہی ہے ناز شاہ اس کے خلاف تھیں کہ جرمی کوربن لیبر پارٹی کے سربراہ نہیں سلمیٰ یعقوب نے چوہدری مظہر حسین اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وہ کامیاب ہو کر بریڈ فورڈ ویسٹ کے عوام کی امنگوں کے مطابق کام کریں گی اس موقع پر چوہدری مظہر حسین کا کہنا تھا سلمیٰ یعقوب ایک قابل اور لائق نڈر شخصیت کی مالک ہیں جن کی وہ بھرپور حمایت کریں گے۔