مقبول خبریں
اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے ہیں:بیرسٹر امجد
بے نظیر بھٹو کو جمہوریت کے دشمنوں نے قتل کیا، برطانوی وزیر اعظم
تارک وطن بزرگوں نے محنت کا جو بیج بویا تھا آج اسکے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں
خوشحالی شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں غریبوں کیلئے ہونی چاہئے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے:وہیپ اینڈریو
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر کےمعاملے پر برطانوی پارلیمنٹ ہر ممکن کردار ادا کرے گی: مارک ووز
سلائو:کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے سلائو کی نشست سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار مارک ووز کا کہنا ہے کہ کشمیر کےمعاملے پر برطانوی پارلیمنٹ ہر ممکن کردار ادا کرے گی پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سینٹر سلائومیں منعقد ہونے والی تقریب کا اہتمام کنزرویٹو پارٹی کی مقامی برانچ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کو اپنے اپنے حلقوں میں الیکشن کے امیدواروں پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے زور ڈالنا چاہئے ۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر کے معاملہ برطانیہ کا ادھورا چھوڑا ہوا کام ہے۔ اور ہمیں آج برطانیہ میں رہتے ہوئے حکومت ہر دبائو ڈالنا چاہئے کہ اس معاملے کو حل کرے۔ اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بند کروائے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پہلی مرتبہ بحث اوپن کروانے والے سابق ممبر پارلیمنٹ سٹیو بیکر، سابق چیئرمین ویکمب ڈسٹرکٹ کونسل کونسلر محبوب حسین بھٹی، ڈاکٹر زیڈ یو خان، کشمیری رہنما نذیر شال، حاجی عابد حسین، چوہدری آفتاب حسین، چوہدری شفقت ببلی، راجہ اسحاق خان، سابق مئیر سلاو راشد جاوید بٹ سمیت کشمیری سماجی و سیاسی رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔