مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے مسلم کمیونٹی کیلئے افطار ڈنر، غیرمسلم آفیسران کی بھی شرکت
لندن:دنیا میں سچ اور جھوٹ کی جنگ تو روز اول سے ہےلیکن وقت کیساتھ ساتھ اس میں انتی پیچیدگیاں پیدا کردی گئی ہیں کہ عام افراد کو سچ اور جھوٹ میں تمیز کرنا مشکل ہوگیا ہے، حکومت برطانوی ادارے مسلمانوں سے بہتر تعلقات رکھنے اور انہیں معاشرے کا اہم رکن گرداننے کیلئے اکثر ایسی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں جس سے بھائی چارے اور ہم آہنگی کی فضا کو فروغ ملتا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے مسلم کمیونٹی کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام بھی اس سلسلے کی کڑی تھی جس میں نہ صرف مسلمان پولیس آفیسران بلکہ غیرمسلم اعلی آفیسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر برطانوی پولیس کے اعلیٰ عہدے داروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مسلمانوں سمیت تمام کمیونٹیز کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور سب کے اتحاد کیلئے بھرپور طور پر کام کریں گے۔ ان عہدیداروں نے میٹروپولیٹن پولیس کے کمانڈر اور سینئر ترین مسلمان پولیس افسر مخدوم علی چشتی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برطانیہ بھر میں انٹرفیتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بھرپور کام کیا ہے۔ تقریب میں مختلف ممالک کی مسلمان کمیونٹی شخصیات، ہندو، سکھ، مسیحی اور یہودی مذاہب کے رہنمائوں اور پولیس عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میٹروپولیٹن پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر مارک رولی کا کہنا تھا کہ مخدوم علی چشتی نے 31برس تک پولیس فورس میں تمام کمیونٹیز کی خدمت کی ہے۔ خاص طور پر انہوں نے تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک ساتھ جوڑنے اور ان میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے بہت زیادہ کام کیا ہے۔ واضح رہے کہ کمانڈر مخدوم علی چشتی بدھ کے روز ریٹائر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو تین ماہ برطانیہ کے لئے مشکل تھے۔ جن میں کچھ واقعات ہوئے تاہم ویسٹ منسٹر حملے کے اگلے ہی روز مخدوم چشتی نے سکاٹ لینڈ یارڈ میں فیتھ لیڈروں کا ایک اجلاس بلاکر مختلف معاملات پر تبادلہ خیالات کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم علی چشتی کمیونٹیز کے اندر جاکر کام کرتے ہیں اور تمام کمیونٹیز کو متحد ہونے کی تلقین کرتے ہیں۔ انسداد دہشت گردی پولیس کی سربراہ ہیلن بال نے مخدوم چشتی کو قابل اعتماد دوست قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے کمیونٹیز کے درمیان یکجہتی کو فروغ دیا ہے۔ اس موقع پر مخدوم علی چشتی کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کی اپنی سروس سے مطمئن ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ ان کی خدمات کو اعلیٰ سطح پر تسلیم کیا گیا ہے جبکہ برطانیہ کی مسلمان کمیونٹی نے بھی ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مانچسٹر اور ویسٹ منسٹر جیسے دہشت گردی کے واقعات کمیونٹیز کو تقسیم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی کی وجہ سے بہت سی ہلاکتیں ہوئیں۔ ان واقعات میں مسلمانوں کو استعمال کیا گیا تاہم مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سب کے ساتھ مل کر کام کریں اور اس ملک میں انسانوں کو محفوظ بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا ہوگا جو ساری دنیا کے مسلمانوں کو بدنام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ میں افطار ڈنر کرانے کا مقصد کمیونٹی کوہژن کو فروغ دینا اور دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ مسلمان پرامن ہیں اور متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس افطار ڈنر میں تمام مذاہب کے لوگوں کو بلانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ انہیں مسلم کیونٹی کے بارے میں بتایا جائے اور اگر ان کے دلوں میں کوئی غلط فہمی ہے تو اسے دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور ہمیں اس دین کو آگے بڑھانا چاہئے۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر مارک رولی نے مخدوم علی چشتی کو ان کی شاندار پولیس اور کمیونٹی خدمات کے صلے میں ایک تلوار اور شیلڈ پیش کی۔ جبکہ شہزادہ ایم اے حیات نے بھی کمیونٹی رہنمائوں کے ساتھ مل کر کمانڈر چشتی کو شیلڈ دی۔ اس موقع پر مخدوم چشتی نے والتھم فاریسٹ کے ساتھ میئر کونسلر ندیم علی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالم نوجوانی میں ان کا انتقال کرجانا ساری کمیونٹیز کے لئے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے کونسلر ندیم کے والد اور سابق میئر کونسلر لیاقت علی اور چچا مسلم فرینڈز آف لیبر کے چیئرمین چوہدری شوکت علی سے اظہار تعزیت کیا۔