مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اکتیس طلبہ کا پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ
لندن: پاکستان بھر سے میٹرک، انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اکتیس طلبہ کے ایک گروپ نے 5 جون کو پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ کیا۔ طلبہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے انہیں ان کی تدریسی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں ملک کی خدمت کے لئے طلبہ کے عزائم کو سراہا اور انہیں کہا کہ وہ قابل فخر پاکستانی بن کر دکھائیں۔ ہائی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ کے مختلف سرکاری و نجی اداروں کے دورے ان کے لئے ثمرآور ثابت ہوں گے۔ ہائی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کو سراہا جس کے تحت طلبہ کو غیرملکی تعلیمی اداروں کے دورے کرنے اور مختلف ثقافتوں کو گہرائی سے سمجھنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور برطانیہ کی نامور تدریسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کے ذریعے اپنے تدریسی تجربات میں اضافہ کریں۔ حکومت پنجاب نے پاکستان بھر کے ذہین طلبہ کو یورپی ممالک کے تعلیمی اداروں سے روشناس کرانے کے لئے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ دنیا کے مایہ ناز تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں۔ طلبہ اس دوران ترقی یافتہ دنیا میں زیراستعمال جدید ترین ٹیکنالوجیز اور تدریسی طریقوں سے بھی آگاہی حاصل کریں گے۔ برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران یہ گروپ برطانیہ کے مایہ ناز تعلیمی اداروں کے دورے کرے گا جہاں یہ طلبہ دورحاضر کے تدریسی و تحقیقی طریقوں سے شناسائی حاصل کریں گے۔ طلبہ کے ہمراہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ کوثر اور وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹیریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری شاہد اقبال بھی دورے پر آئے ہیں۔