مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایشوریا رائے17سال بعد ایک بار پھر انیل کپور کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی
ممبئی: ایشوریہ رائے ، راکیش اوم پرکاش مہرا کی اگلی فلم "پھنے خاں" میں انیل کپور کے ساتھ جلو ہ گر ہو نگی ۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کانز ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن 17 سال بعد ایک بار پھر انیل کپور کے ساتھ فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔دونوں اداکار راکیش اوم پرکاش مہرا کی آنے والی فلم"پھنے خان" میں ایک ساتھ نظر آئیں گے ، اس سے قبل دونوں اداکار آخری بار فلم " ہمارا دل آپ کے پاس ہے" میں نظر آئے تھے ، جو 2000 میں ریلیز ہوئی تھی۔ہم دل دے چکے صنم سے پہلے 1999 میں دونوں نے "تال" میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا ، جس میں دونوں کی جوڑی کو سراہا گیا۔دل یہ بے چین وے" اور "آپ کا دل ہمارے پاس ہے" جیسے مقبول گانوں کے ذریعے کئی عرصے تک شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی جوڑی ایک بار پھر 17 برس بعد میوزیکل کامیڈی فلم میں نظر آئے گی۔امکان ہے کہ پھنے خان رواں برس کے آخر تک ریلیز کی جائے گی ، جب کہ فلم میں انیل کپور اور ایشوریا رائے کی الگ الگ جوڑی بنانے سے متعلق کوئی بات سامنے نہیں آسکی۔