مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کی جارحیت ، 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
باندی پورہ :بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری ہے ۔ باندی پورہ کے علاقے میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔ دوسری طرف حریت رہنماؤں کو اجلاس کے انعقاد سے بھی روک دیا گیا ۔ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے ۔ بھارتی فورسز نے باندی پورہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا بہانہ بنا کر 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔ حریت رہنماؤں کے اجلاس کو ناکام بنانے کے لیے بھارتی فوج اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ۔ حریت رہنما میر واعظ کو گھر میں نظر بند اور یاسین ملک کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بھارتی فورسز نے حریت رہنماؤں کے اجلاس کا مقام سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کا بھی محاصرہ کر لیا ۔