مقبول خبریں
پاکستانی ہائی کمیشن برطانیہ کے زیر انتظام پاکستانی و کشمیری نژاد لوکل کونسلرز کا چوتھا سالانہ کنونشن
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے عید الفطر اوپن ہائوس کا اہتمام
مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی جانب سے شامی تارکین وطن کیلئے خوراک کا کانوائے روانہ کر نے کی تقریب
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل
وصال و ہجر کا قصہ بہت پرانا ہے
پکچرگیلری
Advertisement
چمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت میچ میں کشمیری کمیونٹی نے سٹیڈیم کے باہرشدید احتجاج کیا
برمنگھم:چمپئنز ٹرافی کے اہم پاک بھارت میچ میں پاکستان کو سپورٹ کرنے کیلئے کشمیری کمیونٹی سٹیڈیم پہنچ گئی۔ اس موقع پر کشمیری کمیونٹی نے بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف گراؤنڈ کے باہر احتجاج کیا، اس دوران کشمیریوں نے کشمیری پرچم اور برہان وانی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، بینرز پر بھارت کیخلاف نعرے درج تھے ۔ انہوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی کی اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔ سٹیڈیم کے اندر پہنچنے والے کشمیری پاکستانی ٹیم کی جیت کیلئے دعا گو رہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی کشمیری عوام پاکستان کی حمایت میں پیش پیش رہے ۔