مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لدھیانہ: انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کی ایک عدالت نے سیج والمکی کمیونٹی کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ راکھی ساونت نے سیج والمکی کیخلاف توہین آمیز بیان دیا تھا، جس کے ردعمل میں لدھیانہ میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ قانون کو حرکت میں لاتے ہوئے راکھی ساونت کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔اسی تناظر میں لدھیانہ کی ایک مقامی عدالت نے 9 مارچ کو راکھی ساونت کے گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکارہ کے ریمارکس سے والمکی کمیونٹی کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ تاہم ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا تھا کہ انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا لیکن اس کے باوجود میں والمکی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اپنے تمام بہن اور بھائیوں سے معذرت چاہتی ہوں کیونکہ میرا ارادہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔