مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امریکی دورہ مکمل کرکے مطمئن نواز شریف لندن پہنچ گئے، زبیر گل و دیگر پارٹی رہنمائوں کا استقبال
لندن ...وزیر اعظم پاکستان اپنا امریکہ کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے جمعرات برطانوی وقت کے مطابق علی الصبح ساڑھے پانچ بجے لندن پہنچ گئے جہاں مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت میں نواز شریف نے اپنے دورہ کو انتہائی کامیاب قرار دیا اور امریکی انتظامیہ کی پزیرائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کے صدر اوبامہ سمیت جس اہم امریکی عہدیدار سے بات چیت ہوئی میں نے انہیں پاکستان کے بارے فکرمند پایا اور ان میں حقیقی مدد کا جزبہ دیکھا۔ اطلاعات کے مطابق صدر اوبامہ کو میاں نوازشریف کی خوش خوراکی اور پاکستانی وزیر اعظم کو صدر اوبامہ کی پاکستان سے وابستہ یادوں کے بارے میں پہلے سے بتا دیا گیا تھا۔ میاں نواز شریف کو بتایا گیا تھا کہ اوباما کی والدہ این ڈنہم ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مشیر کے طور پر اسّی کی دہائی میں ایک سال گوجرانوالہ میں مقیم رہی ہیں اور اوباما بھی زمانہِ طالبِ علمی میں کراچی اور لاہور میں اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ وقت گزار چکے ہیں۔ اس لحاظ سے دونون سربراہان مملکت میں خوشگوار ملاقات ہوئی اور دونوں رہنما اپنی اپنی بات موثر طور پر ایک دوسرے کے گوش گزار کر سکے۔ میاں محمد نواز شریف آج ہی وطن واپس روانہ ہو جائیں گے اور ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے دوبارہ 29 اکتوبر کو لندن آئیں گے۔ جمعرات کی صبح لندن پہنچنے پر ذبیر گل کے ہمراہ مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر انجم، نائب صدور میاں مسرور سعید، ملک ریاض، صدر یوتھ انجم چوہدری اور میڈیا سیکریٹری شاکر قریشی نے ان کا استقبال کیا اور میڈیا سے ان کی بات چیت کی سہولت فراہم کی۔