مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
معروف کامیڈین کپل شرما کی طبعیت خراب، ہسپتال داخل کرا دیا گیا
ممبئی: بھارت کے مشہور کامیڈین اور اداکار کپل شرما کو طبعیت خراب ہونے کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما اپنے پروگرام کی ریکارڈنگ میں مصروف تھے کہ اچانک انھیں سینے میں گھٹن اور بے چینی محسوس ہونا شروع ہو گئی۔ انتظامیہ نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر ریکارڈنگ کو کینسل کیا اور ایمبیولینس کے ذریعے کپل شرما کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے کپل شرما کی طبعیت کی خرابی کی وجہ بے آرامی اور بلڈ پریشر کی زیادتی کو قرار دیا ہے۔ کپل شرما کے ساتھ اداکار ککو شردھا کا واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سب پروگرام کی ریکارڈنگ میں مصروف تھے جس میں معروف بالی ووڈ اداکار پاریش راول بطور مہمان شریک تھے کہ اچانک کپل شرما کو سینے میں گھٹن اور بے چینی محسوس ہونا شروع ہو گئی جس کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرا دیا گیا۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ کپل شرما کی حالت درست ہے، ان کے مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ خیال رہے کہ کپل شرما کا شمار بھارت کے ممتاز کامیڈینز میں ہوتا ہے تاہم انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔