مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کشمیریوں کی سواد اعظم جماعت ہے:راجہ ذوالقرنین خان
مانچسٹر:آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کشمیریوں کی سواد اعظم جماعت ہے تحریک آزادی کشمیر کیلئے چوہدری غلام عباس ’’مرحوم ‘‘ سے لیکر مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان ’’مرحوم‘‘ تک اور اس کے بعد ہمارے قائد و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی خدمت قابل ستائش و رشک ہیں اپنے قائدین کے بتائے ہوئے احکامات اور تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے بیرون ممالک خصوصاً برطانیہ بھر میں بسنے والے جاں نثار کارکنان مصروف عمل ہیں،یہ باتیں مسلم کانفرنس کے نو منتخب نائب صدر راجہ ذوالقرنین خان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ایک بیان میں کیں،انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت کشمیری اور مسلم کانفرنس میری اولین ذمہ داری اور کوشش ہو گی کہ جس طرح صدر برطانیہ چوہدری بشیر احمد رٹوی و مرکزی قائدین نے مجھ پر اعتماد کر کے عہدہ چھوڑ دیا ہے اپنے تمام تر وسائل اور تجربہ کو بروئے کار لا کر نبھانے کیلئے کوئی کوتاہی نہیں کروں گا اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کروں گا،اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس برطانیہ چوہدری بشیر احمد رٹوی نے کہا کہ راجہ ذوالقرنین خان کی سیاسی بصیرت اور تجربہ جماعت کیلئے مفید ثابت ہو گا اور وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ایسے لوگوں کی جماعت کو بے حد ضرورت ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر