مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی ماڈل سونیکا کی موت، اداکار وکرم چٹرجی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
ممبئی: انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بنگالی اداکار وکرم چٹرجی کو ماڈل سونیکا چوہان کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ حادثہ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں وکرم چٹرجی نے قبول کیا تھا کہ انہوں نے حادثے کے وقت شراب پی ہوئی تھی لیکن وہ نشے میں دھت نہیں تھے۔ وہ حادثے کے وقت مکمل ہوش میں تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وکرم چٹرجی 115 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 304 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔خیال رہے کہ رواں سال 29 اپریل کو سونیکا چوہان ایک کار حادثے میں بری طرح زخمی ہونے کے باعث ہلاک ہو گئی تھیں۔ یہ کار وکرم چٹرجی چلا رہے تھے۔