مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کو ماؤ باغیوں کی دھمکی
نئی دہلی: انڈین میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے ماؤ باغیوں نے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کو دھمکی دی ہے کہ وہ حملے میں ہلاک اہلکاروں کے اہلخانہ کو مالی مدد دینے سے باز رہیں۔ سی پی آئی (ماؤنواز) کے جنوبی سب زونل بیورو کی جانب سے جاری پمفلٹ میں اکشے کمار اور سائنا کے اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔ پمفلٹ میں لکھا ہے کہ سی آر پی ایف کے اہلکار ملک کے لئے نہیں مرے۔ ان سے بدلہ لیا گیا تھا۔ اس پمفلٹ میں فلم، كرکٹ اور دیگر شعبوں سے وابستہ اہم شخصیات سے بھی سییکورٹی فورسز کی مدد نہ کرنے کے لئے کہا ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال 16 مارچ کو بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے سکما میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 25 جوان ہلاک ہو گئے تھے۔ اکشے کمار اور سائنا نہوال نے شہیدوں کے اہلخانہ کو مالی مدد دینے کا اعلان کیا تھا۔