مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
زرمبادلہ ذخائر کا ہدف پورا نہ ہونے کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے قرض ملنے کیلئے پرامید
اسلام آباد ...پاکستان عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم سے ساڑھے پانچ ملین ڈالر کی امداد حاصل کرنے کو پر امید ہے۔ آئی ایم ایف کا وفد28 اکتوبر سے پاکستان کا دورہ کرے گا اور گزشتہ سہہ ماہی کی ملک کی اقتصادی صورتحال کا جایزہ لے گا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گو پاکستان عالمی ادارے کے دئے گئے زر مبادلہ ذرائع کے ہدف کو پورا نہیں کر سکا تاہم اچھی پیش رفت کو مد نظر رکھتے ہوئے 55 کروڑ ڈالر کی رقم ملنے کا قوی امکان ہے۔ اہداف کے مقابلے میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی بنیاد پر پاکستان کے لیے قرض کی دوسری قسط جاری کی جائے گی۔ پاکستان کے ساتھ معاہدے کے تحت آئی ایم ایف ہر تین ماہ بعد پاکستان کی معاشی کارکردگی کی جانچ کرتا ہے۔ماہرین کا کہنا کہ حکومت نے گزشتہ مہینوں کے دوران آئی ایم ایف کی شرائط کو کم و بیش پورا کرلیا ہے لہٰذا قرض کی دوسری قسط کے حصول میں زیادہ دقت کا خدشہ نہیں ہے۔ واضع رہے کہ جن دنوں عالمی ادارے آئی ایم ایف کے ارکان پاکستان کے دورے پر ہونگے ان دنوں خزانہ و خارجہ کے وزرا اور سیکریٹری لندن میں ورلڈ اسلامک فورم کی عالمی تقریب میں ہونگے تاہم آئی ایم ایف کی موجودگی میں ہی وطن واپس پہنچ آئیں گے۔