مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سبزار بٹ کی ہلاکت کے بعد مقبوضہ وادی میں کشیدگی، شٹر ڈاؤن ہڑتال، کرفیو نافذ
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ کے علاقے ترال میں شہید حریت پسند سبزار احمد بٹ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ کرفیو اور رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں افراد نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ حریت رہنما یاسین ملک کو پولیس نے سبزار بٹ کے اہلخانہ سے ملاقات پر گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق بھی گھروں میں نظر بند ہیں۔ادھر سبزار احمد بٹ سمیت 12 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف سرینگر سمیت پوری وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ ضلع پلوامہ میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بند کر دیا گیا ہے۔ احتجاجی مظاہروں کے خوف سے مقبوضہ وادی میں ریل سروس اتوار کو مسلسل دوسرے دن بھی معطل رہی۔ترال میں سبزار احمد بٹ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے جلوس میں شریک افراد بھارت مخالف نعرہ بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر پولیس اور ہجوم کے درمیان جھڑپیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں کرفیو کے نفاذ کے بعد فوج کے مختلف دستے گشت پر مامور کر دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام نے شہریوں کو کرفیو کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ کشمیر کی گلیاں اور سڑکیں سنسان اور ویران دکھائی دے رہی ہیں۔