مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کی فائرنگ، برہان وانی کے ساتھی سمیت 12 نوجوان شہید
سری نگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ گیارہ نہتے نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، بارہ مولہ کے علاقے رامپور اور اڑی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے آٹھ کشمیریوں جبکہ پلوامہ کے علاقے میں برہان وانی کے قریبی ساتھی اور ان کی جگہ لینے والے کمانڈر سبزار احمد بھٹ اور فیضان احمد بھٹ سمیت تین نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ان افراد کو دورانِ حراست گولیاں ماری گئیں۔سبزار کی شہادت کے بعد سری نگر میں کالج بند کر دیئے گئے ہیں۔ طلباء بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ بھارتی فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کیا۔ جھڑپوں میں درجنوں کشمیری زخمی ہو گئے۔ادھر حریت رہنماء شبیر شاہ نے کہا کہ وادی میں نہتے لوگوں اور نمازیوں کو شہید کیا جا رہا ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے نکلنا ہو گا۔وادی میں سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فوج کئی گھروں میں گھس گئی اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔