مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سانحہ مانچسٹر ایرینا:دہشت گردہمیں تقسیم و تفریق نہیں کر سکتے:پی ٹی آئی برطانیہ
مانچسٹر:اسلام امن،بھائی چارے،باہمی اتحاد و اتفاق اور دوسرے مذاہب کی عزت و احترام کا درس دیتا ہے اس میں دہشت گردی،بے گناہ اور معصوم لوگوں کی جان لینا ایسے ہی ہے جیسے پوری انسانیت کی جان لینا،برطانیہ میں رہتے ہوئے بحیثیت برطانوی شہری ہم کسی بھی قسم کی انتہا پسندی کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسکی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دیتے،گزشتہ دنوں مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ آور نے سفاکانہ کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں سمیت بڑوں کی جان لی جس کی وجہ سے ہمارے دل سخت رنجیدہ ہیں سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کن الفاظ سے اس کی مذمت کی جائے اور کیسے اس کا اظہار کیا جائے،مذہب تو دور کی بات ہے ایسے کرنے کو اکسانے والے اور کرنے والے انسانیت کے نام پر دھبا ہیں اور یہ صرف حیوانیت کی شکل میں دہشت گرد ہیں،ان دکھ بھرے جذبات کا اظہار تحریک انصاف کے صدر منور خان نیازی و دیگر تمام عہیداران نے مشترکہ طور پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی اہم بات یہ ہے کہ اس دلخراش اور افسوسناک واقعہ کے بعد ہلاک ہونے والے افراد اور انکے خاندان کے علاوہ پوری برطانوی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عملی مظاہرہ کر کے اور انکی یاد میں شمعیں روشن کر کے انسانیت کے قاتلوں کو واضع پیغام دینا چاہئے کہ وہ دہشت گردی پھیلا کر ہمیں تقسیم و تفریق نہیں کر سکتے،ہم پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہیں اور دہشت گردی کی ہمارے پورے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر