مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جیمز بانڈ کے کردار سے شہرت پانے والے معروف اداکار سر راجر مور انتقال کر گئے
لندن: غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیمز بانڈ کے کردار سے شہرت پانے والے معروف اداکار سر راجر مور کا 89 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ سر راجر مور کے انتقال کی اطلاع ان کے اہلخانہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے دی۔ راجر مور کافی عرصہ کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کا انتقال سوئٹزرلینڈ میں ہوا۔ ان کی آخری رسومات مناکو میں ادا کی جائیں گی۔راجر مور 14 اکتوبر 1927 کو لندن میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ہالی ووڈ فلموں میں آنے سے قبل 1950ء میں ماڈلنگ کے شعبے کو اپنایا۔ سر راجر مور نے 1973ء سے 1985ء تک جیمز بانڈ سیریز کی 7 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ ان کی قابل ذکر جیمز بانڈ فلموں دی مین ود دی گولڈن گن، دی سپائی ہو لوڈ می، مون واکر، فار یور آئز اونلی، آکٹوپسی اور اے ویو ٹو اے کل شامل ہیں۔