مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی حکومت حواس کھو کر انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے:پی ٹی آئی برطانیہ
مانچسٹر:پاکستان کی موجودہ حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے اور انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے تحریک انصاف کے کارکن جو کہ سوشل میڈیا پر جماعت کی سرگرمیوں کو تواتر کے ساتھ بھیج کر پاکستان کے نوجوانوں اور پوری قوم کو سچ و جھوٹ کی حقیقت سے آگاہی دینے کیلئے سر گرم ہیں،وزارت داخلہ نے سائبر کرائم کی آڑ میں بغیر کسی ایف آئی آر کا اندراج ہونے کے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے اہلکاروں کو بھیج کر بلا جواز غیر قانونی گرفتاریاں شروع کر رکھی ہیں جو کہ سرا سر ظلم و زیادتی کے مترادف ہے ہم بیرون ممالک بسنے والے محب الوطن پاکستانی و کشمیری اس کی بھرپور اور سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور جماعتی کارکنان کے ساتھ دلی اظہار یکجہتی کرتے ہیں،یہ باتیں تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے صدر منور خان نیازی،سیکرٹری جنرل نوید بھٹی،نائب صدر عمران چوہدری نے مشترکہ طور پر میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیں،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد اس بارے فی الفور وضاحت کریں اور ثبوت فراہم کریں کہ آیا انہوں نے کونسی ایسی باتیں سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی ہیں جن کی پاداش میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے یا پھر اپنی حکومت کی ناکامیاں،رسوائیاں،ڈان لیکس،پانامہ کیس جیسے حساس و سنگین معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسا گھنائونا کھیل کھیل رہے ہیں ہم بیرون ممالک بسنے والے اس کے خلاف سخت احتجاج کریں گے اگر انصاف کے تقاضوں کو پورا نہ کیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر