مقبول خبریں
الیکشن 2019 کیلئے کنگزوے وارڈ راچڈیل سے لیبر پارٹی کی مس ایلس رائٹ نامزد
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وہ وقت دور نہیں جب مسلم کانفرنس جماعت پھر عروج کو چھوئے گی:چوہدری بشیر،شبیر ملک
مانچسٹر:آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ریاست کی واحد جماعت ہے جسکی بنیاد سوچ و فکر اور نظریے کے تحت قیام عمل میں لائی گئی مختلف طاقتوں نے اپنی اپنی ضروریات کے مطابق اسے توڑنے اور نقصان پہنچانے کیلئے ہر طرح کے حربے استعمال کر کے عددی لحاظ سے ایسا کرنے میں کامیاب رہے لیکن نظریات کے بچارے کارکن ذاتیات کی لالچ سے بالا تر ہو کر آج بھی جماعت کا علم بلند کئے ہوئے ہیں اسی نظریے اور منشور کو ایک نئے عزم کے تحت برطانیہ بھر میں کارکن اور کشمیری قوم کے اندر دوبارہ زندہ و متحرک کرنے کیلئے سابق وزیر آزاد کشمیر مرتضیٰ گیلانی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس و سابق مشیر حکومت راجہ آفتاب اکرم نے طوفانی دورہ کر کے کارکنان اور جماعت کے اندر نئی روح پھونک دی جو کہ مستقبل کیلئے خوش آئند قدم ہے ہم ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر احمد رٹوی اور سیکرٹری جنرل شبیر ملک نے مشترکہ طور پر میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ دونوں حضرات نے ذاتی اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے عام کشمیریوں اور کارکنان کو جماعتی منشور اور پالیسیوں بارے تفصیلاً بتایا جس سے پیدا کردہ ابہام دور ہونے میں کامیابی ملی جو جماعت کو چھوڑ کر مصلحت پسندی یا پھر ذاتی مجبوریوں کی وجہ سے ایسا کیا انکے دل آج بھی مسلم کانفرنس کیلئے دھڑکتے ہیں وہ وقت دور نہیں جب جماعت ایک دفعہ پھر عروج کو چھوئے گی اور سازشی ٹولہ اس میں بہہ جائے گا سیاست میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں،انہوں نے دونوں حضرات کا دلی شکریہ ادا کیا کہ جن کی کاوشوں سے برطانیہ بھر میں دوبارہ مسلم کانفرنس مضبوطی کی جانب گامزن ہوئی ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر