مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان نے عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس ٹھوس طریقے سے پیش نہ کیا :پی ٹی آئی برطانیہ
مانچسٹر:حکومت پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی اور چار سال دور اقتدار کے مزے اڑانے کے باوجود مستقل وزیر خارجہ نہ ہونے اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف بجائے جذبہ محب الوطنی میں کہ قومی نوعیت کے فیصلے کریں ذاتی مفادات کو تحفظ دینے اور مالی فوائد کی وجہ سے مصلحت پسندی کا شکار ہونے کی وجہ سے آج عالمی عدالت انصاف نے بھارت کے سب سے بڑے دہشت گرد کلبھوشن یادیو جس نے پاکستان کی معیشت،امن و امان کو نقصان پہنچانے کیلئے بھارتی ایجنسی’’را ‘‘ کی بھرپور مالی معاونت سے دہشت گردی کا جال بچھایا ہوا تھا،اعترافی بیان دے کر اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا لیکن پاکستان کی موجودہ حکومت نے عوام کے جذبات کی کوئی پرواہ نہ کی اور عالمی عدالت میں اپنا کیس ٹھوس طریقے سے پیش نہ کیا اسی لئے حکم دے دیا گیا کہ تا حال پھانسی کے حکم کو معطل کر دیا جائے بحیثیت پاکستانی قوم ہمارے دل رنجیدہ ہیں اور غم و غصے کے عالم میں ہیں،ان خیالات کا بھرپور اظہار تحریک انصاف کے برطانیہ کے سیکرٹری جنرل سید باسط شاہ مشوانی اور نارتھ ویسٹ ریجن کے صدر منور خان نیازی نے مشترکہ طور پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لگ رہا ہے وہاں نواز شریف کو عمر کے اس حصے میں دولت کے انبار لگانے کی زیادہ فکر ہے اسی لئے وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اداروں کی جانب سے مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم بارے عالمی سطح اور عالمی عدالت انصاف سے انصاف مانگنے کی بجائے معذرت خواہانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں،محب الوطنوں کو اقتدار تک پہنچائیں جو ملکی سالمیت کو دائو پر نہ لگائیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر