مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر کے بچے نے بھارتی سیاح کو قابض ملک کا مکروہ اور گھناؤنا چہرہ دکھا دیا
سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے بچے کسی سے کم نہیں،بھارتی سیاح کو جب بچوں سے پالا پڑا تو انہوں نے قابض ملک کا مکروہ اور گھناؤنا چہرہ دکھا دیا۔تفصیلات کے مطابق آزادی پر بحث کرتے سیاح نے بچوں سے سوال کیا کہ آزادی کا مطلب کیا ہے،بچوں نے ایساجواب دیا کہ وہ بغلیں جھانکتا دکھائی دیا،بچوں نے کہا "بھارت نے کشمیر پرقبضہ کیا ہوا ہے،آزادی نہیں ہے،بھارت نے برہان کو شہید کیا،ہمیں بس آزادی چاہیئے"۔بے شرمی کا مظاہرہ کرتے سیاح نے سوال کیا آزادی ملنے سے تمہیں کیا ملے گا،تو بچوں نے بھارت کا مکروہ چہرہ دکھا دیا،انہوں نے کہا"آزادی کے بعد ہم اپنی مرضی سے کام کر سکیں گے،مودی بھارت میں کشمیریوں پر ظلم کرتا ہے،بھارتی فوج ہم پر شیلنگ کرتی ہے،پیلٹ چلاتی ہے"۔سیاح شاید اس درگت سے سیر نہ ہوا تھا اور سوال کیا کہ آزادی کے بعد پاکستان آ جائے گا،بچے نے جواب دیا پاکستان ہمارے ساتھ ہے۔