مقبول خبریں
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
ملک کو مسائل سے نکالنا جعلی خان اور نواز شریف کے بس کی بات نہیں: زرداری
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی،مزید 3بے گناہ شہید
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
کوئی ادارہ کام نہیں کر رہا، کلبھوشن کیس کی تیاری نہ کرنے پر عمران خان برہم
کوئٹہ: کلبھوشن کیخلاف بڑے سنگین الزامات تھے، اس نے اعتراف جرم کر لیا تھا، کہتے ہیں بلوچستان کو نظرانداز کرنے کے باعث حالات خراب ہوئے، چھوٹے صوبوں کو حقوق دیکر احساس محرومی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔صوبائی دارالحکومت پہنچنے پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جس طرح نواز شریف خود پر خودکش حملے کر رہا ہے، لگتا ہے حکومت کا اب زیادہ وقت نہیں رہا، نواز شریف زرداری سے زیادہ کرپٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 سال سے 7 لاکھ ہندوستانی فوج کشمیر پر قابو نہیں پا سکی، آج بھی کشمیر میں لوگ اپنے حق آزادی کی جد و جہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ یہاں چھوٹے صوبوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، چھوٹے صوبوں کو گیس، بجلی اور پانی میں منصفانہ حصہ تک نہیں ملتا اور جو کچھ چھوٹے صوبوں کو ملتا ہے وہ کرپشن کی نظر ہو جاتا ہے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم یوتھ لون سکیم میں 70 فیصد قرضے پنجاب کو دیئے گئے، ہماری حکومت چھوٹے صوبوں کو انصاف فراہم کرے گی، پانامہ کیس میں پھنسا رہا جس کی وجہ سے کوئٹہ نہیں آ سکا، پاکستان کا بنیادی مسئلہ ہی کرپشن ہے، کرپشن اور غربت کیوجہ سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی بڑھتا جا رہا ہے، پانامہ کا کیس سپریم کورٹ اور سڑکوں پر بھی لڑا گیا، پانامہ کیس کیوجہ سے لوگوں میں شعور بڑھا ہے، کل کوئٹہ میں پانچ سال بعد جلسہ کروں گا، شدت سے منتظر ہوں۔