مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی عوام خوش قسمت ہیں کہ نواز شریف جیسا سچا اور کھرا لیڈر ملا: ڈاکٹر اشرف چوہان
لندن ...ممتاز بزنس مین اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر اشرف چوہان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام خوش قسمت ہیں کہ انہیں نوازشریف جیسا سچا لیڈر ملا ہے۔ان خیالات کا اظہار پی جے اے کے عہدیداران اور پاکستان سے آئی شخصیات کے اعزاز مین عشائیہ تقریب سے کیا۔ جس میں ایڈیٹر جنگ جیو، افتخار قیصر، چیئرمین پولیٹیکل ڈیپارٹمنت پنجاب یونیورسٹی خالد بٹ، سابق صدرلاہور پریس کلب ثقلین امام، علامہ عظیم جی، ڈاکٹر زاہد قریشی، طاہر چوہدری، وجاہت علی خان، عطا الحق،مرتضی شاہ،راجہ فریاد خان، تنویر زمان، عدنان خان، راجہ فیض سلطان، نسیم صدیقی، مجاہدعمر، غلام حسین اعوان، عثمان یوسف، منور حیات قریشی، مشتاق لاشاری اور احمد شہزاد شامل تھے۔ ڈاکٹر اشرف چوہان نے اپنے بارٹی قائد وزیر اعظم پاکستان کے اوورسیز کے بارے میں نیویارک میں دئیے گئے بیانات کی تعریف کی اور کہا کہ میاں نواز شریف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کہنے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہئے ہیں۔ اس موقع پر چند صھافیوں نے لارڈ قربان حسین کی جانب سے ایک تقریب میں پاکستانی میڈیا کے بارے میں سخت الفاظ کے استعمال کو انتہائی نا پسندیدہ عمل قرار دیا گیا اور اسکی مزمت کی گئی، انہوں نے کہا کہ لارڈ قربان کو اگر کسی سے شکائت ہو تو نام لیکر بات کریں خوامخواہ سب کہ بدنام کرنا اچھی بات نہیں اور لارڈ قربان کے شایان شان نہیں۔