مقبول خبریں
اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے ہیں:بیرسٹر امجد
بے نظیر بھٹو کو جمہوریت کے دشمنوں نے قتل کیا، برطانوی وزیر اعظم
تارک وطن بزرگوں نے محنت کا جو بیج بویا تھا آج اسکے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں
خوشحالی شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں غریبوں کیلئے ہونی چاہئے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے:وہیپ اینڈریو
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
اولڈہم کے کونسلر شاداب قمر کو اولڈہم برو کونسل سال17-2016کیلئے میئر چن لیا گیا
اولڈہم:اولڈہم کے نوجوان کونسلر شاداب قمر اولڈہم برو کونسل سال 17-2016کیلئے میئر چن لئے گئے،گزشتہ روز اولڈہم کونسل چیمبر میں ایک پروقار تقریب میں انہیں اولڈہم44واں میئر چنا گیا،اس موقع پر شاداب قمر کی فیملی عزیز و اقارب اور دوستوں کی بڑی تعداد شریک تھی،جنہوں نے ایک دوسری کو مبارکباد دیں،شاداب قمر کے والد اور ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری محمد منیر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچاس کی دہائی میں برطانیہ آئے تھے اور محنت مزدوری کر کے بچوں کو تعلیم دی آج اللہ کا فضل ہے کہ انکا بیٹا اولڈہم کا میئر چنا گیا ہے،جو کہ پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے، میئر شاداب قمر کا کہنا تھا کہ وہ بحیثیت میئر جہاں مختلف خیراتی اداروں کیلئے کام کریں گے وہاں اولڈہم میں مختلف کمیونٹیز کو یکجا کرنے اور پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو با وقار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گے،انہوں نے اپنے وارڈ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں تین بار منتخب کیا جس کی وجہ سے آج وہ اس مقام پر ہیں،اس موقع پر کونسلر ریاض احمد،کونسلر خضر الرحمن،کونسلر شاہد مشتاق،کونسلر عقیل سلامت،کونسلر فدا حسین،کونسلر عتیق الرحمن،چوہدری سردار محمد،چوہدری اقبال،چوہدری شیر زمان،چوہدری اظہر نوید،چوہدری محمد اکبر،راجہ محمد نجیب ودیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شاداب قمر کو میئر بننے پر انہیں اور انکی فیملی کو مبارک باد اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ نہ صرف کمیونٹی کے وقار میں اضافہ کریں گے بلکہ مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر کونسلر جاوید اقبال کو ڈپٹی میئر بھی چنا گیا۔