مقبول خبریں
میاں نواز شریف پاکستانی عوام کے وزیر اعظم کہلوانے کا جواز کھو چکے:پی ٹی آئی برطانیہ
تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت کی جانب سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
لگ رہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سمیت سب جیل جائیں گے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری،مزید2کشمیری نوجوان شہید،مکمل ہڑتال
سید حسین شہید سرور کا ن لیگ کوٹلی کے جنرل سیکرٹری خورشیدقادری کے اعزاز میں ظہرانہ
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
خالد محمود خالق سے ’’ ڈی آئی جی ‘‘مظفر آباد ہیڈ کوارٹرز آزاد کشمیر پولیس کی ملاقات
وہ میٹنگ اور نیازی ؟
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں معروف شاعر، کالم نگار عطاء الحق قاسمی کیساتھ یادگار شام
لندن:قومی ادارے پاکستان ٹیلی وژن کے چیئرمین معروف پاکستانی شاعر، ادیب اور مایہ ناز کالم نگار عطاء الحق قاسمی کے ساتھ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ایک یادگار شام کا اہتمام کیا ۔ شعرا ، ادیبوں، پیشہ ورانہ ماہرین، کاروباری شخصیات، کونسلروں اور صحافیوں سمیت برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر دی پکٹوریل لیجنڈ کے نام سے ایک کتاب کا اجراء بھی کیا گیا۔ یہ کتاب قمر ریاض نے تصویری شکل میں ترتیب دی ہے اور یہ عطاء الحق قاسمی کی ورسٹائل شخصیت، ان کی زندگی اور تخلیقات کی جھلکیاں پیش کرتی ہے۔ عطاء الحق قاسمی کی زندگی میں پیش آنے والے تمام اہم واقعات اس تصویری کتاب میں محفوظ کئے گئے ہیں۔ عطاء الحق قاسمی نے یہ کتاب ہائی کمشنر کو پیش کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عطاء الحق قاسمی نے اپنی زندگی کے بعض اہم واقعات اور دلچسپ مشاہدات اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں بیان کئے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ ان کا مرکزی پیغام یہی تھا کہ پاکستان کے بارے میں اچھی امیدیں اپنائیں اور منفی سوچ کو مسترد کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) ایک گیم چینجر ہے اور ہم سب کو اس موقع سے بھرپور معاشی فوائد حاصل کرنے کے لئے متحد رہنا چاہئے۔ اس موقع پر ہائی کمشنر سید ابن عباس نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے عطاء الحق قاسمی کو دنیا بھر میں اردو ادب اور پاکستانی ثقافت کے فروغ کے سلسلے میں ان کی منفرد خدمات پر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عطاء الحق قاسمی پر کتاب ایک عظیم انسان کے شایان شان خراج تحسین ہے اور قمر ریاض کو یہ کتاب شائع کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستان کے حوالے سے بیانیہ میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے اور کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ برطانیہ کے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں اور اپنی رائے کا اظہار کریں۔ انہوں نے حاضرین کو پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں ہائی کمیشن کی طرف سے ترتیب دی گئی سرگرمیوں اور پاکستان برطانیہ تعلقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ پروفیسر عقیل دانش اور عذیر احمد نے عطاء الحق قاسمی پر نظمیں پیش کیں جبکہ ڈاکٹر علی اکبر منصور نے ان کی تخلیقات پر ایک مختصر مقالہ پڑھا۔