مقبول خبریں
بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے بچے کا خون رائیگاں نہیں جائیگا:مسلم لیگی راہنما
برطانیہ میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے جتنے مواقع ہیں کسی اور ملک میں نہیں: رحمان چشتی و دیگر
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
دنیا بھر میں مسلمانوں کے اندر اتحاد و اتفاق ضروری ہے:پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی
اولڈہم:دین اسلام باہمی بھائی چارے،محبت و اخوت اور دوسرے مذاہب کے ساتھ ایک دوسرے کو سننے اور برداشت کرنے کا درس دیتا ہے اس سے ہٹ کر جو کوئی بھی اس کی تعلیمات کو اپنی عقل و سوچ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کر کے جھگڑے فساد کی فضا قائم کرتا ہے گو یا کہ وہ اسلام کی اصل روح سے انکاری ہے،گزشتہ دن امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی پیر طریقت،رہبر شریعت محسن اہلسنت،عاشق مدینہ حضرت علامہ مولانا الیاس قادی رضوی دامت برکا نہم العالیہ بارے کسی نے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئے جس کی نہ ہی مذہب اسلام اجازت دیتا ہے اور نہ ہی انسانیت کے زمرے میں آتے ہیں،ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؐ نے اپنے امیتوں کو صبر و تحمل اور برداشت کرنے کا درس دیا ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس شخص کو فی الفور اعلانیہ معافی مانگنی چاہئے تاکہ کروڑوں عاشقان امیر اہلسنت کو پہنچائی جانے والی دلی تکلیف کا ازالہ ہو سکے،یہ باتیں الحاج پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی مدظلہ بانی و سر پرست ادارہ نور الاسلام فیصل آباد جو کہ ان دنوں یورپ کے دورہ پر تبلیغ کے سلسلہ میں آئے ہوئے ہیں نے اپنے ایک ٹیلی فونک پیغام کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیں،انہوں نے مزید کہا کہ آج عالم اقوام میں اسلام اور مسلمان ممالک میں خونریزی کی سب سے بڑی اور بنیادی وجہ یہی ہے کہ مسلم دشمن قوتوں نے مسلمانوں کو فرقہ واریت میں الجھا کر اپنے مضموم مقاصد کی تکمیل کیلئے ٹھوس اور مضبوط منصوبہ بندی کی ہوئی ہے اور ہم نے اسلام کی اصل روح اور تعلیمات کو پس پشت ڈال کر انکے آلہ کار بنے ہوئے ہیں وقت کا اہم ترین تقاضا دنیا بھر میں مسلمانوں کے اندر اتحاد و اتفاق ہے اسی سے پھر دنیا میں اسلام کا غلبہ ہو گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر