مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع ہیں،افضال بھٹی
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وفد کے ہمراہ وانگ زیوتاؤ کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
ڈیبی ابراہم کو کامیاب کرانا کشمیری قوم کی ذمہ داری ہے:جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت
اولڈہم:ریاست جموں و کشمیر کی آزادی اور اسکے عوام کے حقوق کا حصول ہمارا مشن ہے جس کیلئے دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر جائیں گے اور ہر ملک میں پر امن سیاسی اور سفارتی جدو جہد کریں گے،برطانوی انتخابات میں آل پارٹیز کشمیر گروپ کے عہدیداروں کو جتوانے کیلئے ہر شخص اور ہر اس حلقے میں بھرپور مہم چلائیں گے جہاں پر کشمیر دوست امیدواروں کو ہماری ضرورت ہو گی،اولڈہم سے لیبر پارٹی کی پارلیمانی امیدوار اور شیڈو سیکرٹری ڈیبی ابراہم کو کامیاب کرانا پوری کشمیری قوم کی ذمہ داری ہے،تحریک حق خود ارادیت کے تمام اعلیٰ عہدیداروں نے اولڈہم کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت صوفی محمد اکبر کی رہائش گاہ پر خواتین اور کونسلروں کی موجودگی میں ڈیبی ابراہم کو کشمیر کی آزادی کی جدو جہد کو پارلیمنٹ میں جاری رکھنے کیلئے منتخب کرنے کی اپیل کی،جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کی برطانوی انتخابات میں کشمیر مہم کے سلسلے میں اولڈہم میں دوسرے اہم اجلاس کا انعقاد صوفی محمد اکبر اور مقامی کونسلروں میئر آف اولڈہم کونسلر شاداب قمر،کونسلر عقیل سلامت،کونسلر شاہد،تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم،تحریک کی سیکرٹری انفارمیشن یاسمین عالم اور محترمہ عمر نوشین کی معاونت سے منعقد ہوا جس میں مقامی آزاد کونسلر آفتاب حسین،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سر پرست سردار عبدالرحمان خان،تحریک کی برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار،روبینہ ڈار،حاجی آصف حسین،حاجی نذر حسین،چوہدری محمد بشیر،شانی داد کے علاوہ درجنوں مقامی عمائدین نے شریک ہو کر ڈیبی ابراہم کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا،تحریک حق خود ارادیت کے مرکزی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے ابتدائی خطاب میں کہا کہ اولڈہم شہر خصوصاً ڈیبی ابراہم کے حلقہ انتخاب میں میرا پورا خاندان آباد ہے مگر میں نے کبھی مقامی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کی مگر ڈیبی ابراہم کی کامیابی کی پوری کشمیری قوم کو ضرورت ہے کیونکہ جو کام ہم نے کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے ذریعے برطانوی پارلیمنٹ میں شروع کیا ہوا ہے وہاں ڈیبی ابراہم کی ہمیں ہر حالت میں موجودگی ضروری ہے لہٰذا میں اولڈہم کی عوام اور خصوصاً حلقہ کے عمائدین،بزرگوں بھائیوں اور بہنوں سمیت تمام مکاتب فکر سے اپیل کروں گا کہ وہ ڈیبی ابراہم کو بلا امتیاز سیاسی وابستگی کامیاب کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکہجتی کا اظہار کریں،ڈیبی ابراہم نے جہاں صوفی محمد اکبر ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا وہاں تمام تحریکی عہدیداروں کی معاونت خصوصاً چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار کی معاونت پر کہا کہ دیگر شہروں کی طرح آج ایک بار پھر تحریک کے عہدیداروں نے خواتین کو سیاسی عمل میں شامل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے،انہوں نے کہا کہ وہ جب سے منتخب ہوئی انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے ہر سطح پر جدو جہد کی ہے اور آئندہ بھی اپنے مشن کی تکمیل اور کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو پارلیمنٹ کی وساطت سے عالمی فورموں پر اٹھانے میں بھی بھرپور تعاون کریں گی،انہوں نے اس موقع پر ہر خواتین کو خصوصی طور پر سیاست میں متحرک ہو کر نہ صرف اس انتخابی عمل میں شامل رہنا چاہئے بلکہ لیبر پارٹی کے اندر ایک فعال کردار ادا کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی خواہش اور رجحان کو دیکھتے ہوئے لیبر لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ ہر محاذ پر ڈٹی رہی ہیں اور آئندہ بھی دیگر ساتھیوں سے مل کر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی جدو جہد جاری رکھوں گی،اولڈہم کے میئر کونسلر شاداب قمر نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم ڈیبی ابراہم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے پارلیمنٹ میں بھیجیں تاکہ وہ مقامی مسائل کے ساتھ ساتھ کشمیر،فلسطین اور دیگر عالمی مسائل میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں،تحریک کی چیئرم پرسن کونسلر یاسمین ڈار نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی آزادی اور انکے اوپر ہونے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہماری زندگی کا مشن ہے اور اس مقصد کیلئے ڈیبی ابراہم جیسے ممبران پارلیمنٹ کی ہمیں ہر حال میں ضرورت ہے،لہٰذا میں اپنی بہنوں اور مائوں سے خصوصی طور پر اپیل کروں گی کہ وہ اپنے ووٹ سے ڈیبی ابراہم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو ایک واضع پیغام دیں کہ برٹش کشمیری خواتین بھی تحریک آزادی کے سفارتی محاذ پر انکی بھرپور نمائندگی کر رہی ہیں،کونسلر عقیل سلامت نے کہا کہ ڈیبی ابراہم کی کامیابی ہماری مقامی ضرورت بھی ہے مگر مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ اسے بڑے مینڈیٹ کے ساتھ پارلیمنٹ میں بھیج کر ہم برطانوی حکومت کو اولڈہم کے کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کر سکتے ہیں،تحریک کے سر پرست سردار عبدالرحمان خان اور سیکرٹری جنرل محمد اعظم نے ڈیبی ابراہم کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر بھرپور تعاون کی وجہ سے کشمیریوں سے اسے ووٹ دینے کی اپیل کی،تحریک کی انفارمیشن سیکرٹری یاسمین عالم نے ڈیبی ابراہم کو یقین دلایا کہ وہ اگلے تین ہفتوں میں مقامی لیبر پارٹی کی تنظیم سے مل کر دیگر خواتین کو بھی متحرک کریں گی تاکہ ڈیبی ابراہم کی انتخابی مہم میں کشمیری و پاکستانی خواتین موثر کردار ادا کر سکیں،میزبان صوفی محمد اکبر نے کہا کہ بے شک وہ عرصہ دراز سے لیبر پارٹی کے ممبر ہیں اور پہلے بھی ڈیبی ابراہم کی حمایت کی ہے مگر اس بار چونکہ ڈیبی ابراہم کی ہمیں مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پارلیمنٹ میں ضرورت ہے اس لئے ہم راجہ نجابت حسین اور محمد اعظم کی بھرپور معاونت کریں گے اور سارے مرد و خواتین مل کر اولڈہم سے ڈیبی ابراہم کو ممبر پارلیمنٹ بنا کر برطانوی حکومت کو اپنے جذبات سے آگاہ کریں گے،انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہم بلکہ اس حلقے میں لیبر پارٹی سے بغاوت کر کے منتخب ہونے والا کونسلر آفتاب حسین بھی اپنے تمام ساتھیوں کے ہمراہ ڈیبی ابراہم کی مسئلہ کشمیر کی وجہ سے بھرپور حمایت کرے گا،اس موقع پر پیپلز پارٹی اور لیبر پارٹی کی سرگرم خاتون رہنما عمر نوشین نے تحریکی عہدیداروں اور ڈیبی ابراہم کو بھرپور معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی اور مستقبل میں مل جل کر کام کرنے کا عزم کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر