مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی آئی اے کی فلائٹ سے ہیروئن برآمد،نواز شریف از خود نوٹس لیں: راجہ مقصود کاکڑوی
اولڈہم:پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کا عملہ پچھلے کچھ عرصہ سے یورپ،برطانیہ و دیگر ممالک میں ممنوعہ اشیا لیکر آنے اور پاکستان لیکر جانے کی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے جو بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں و کشمیری کمیونٹی کے لئے باعث ندامت ہے مادر وطن کا نام بدنام کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں،پی آئی اے کے تمام ملازمین بشمول فضائی عملے کے انکی باقاعدگی اور تسلسل کے ساتھ ٹریننگ وقت کا تقاضا ہے،لندن ہیتھرو ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی فلائٹ کی مکمل تلاشی کے بعد ہیروئن برآمد ہونا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اس واقعہ کا از خود نوٹس لیں اور بلا خوف کسی سفارش کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جو بھی اس گھنائونے کاروبار میں ملوث ہیں انکے خلاف سخت تادیبی کارروائی فی الفور عمل میں لائی جائے،یہ باتیں آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر ’’ نواز شریف لوورز ‘‘ کے اہم راہنما راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے میڈیا سے اس افسوسناک واقعہ کے بعد غم و غصے کے عالم میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ عرصہ سے قومی ایئر لائن بے شمار مسائل سے دو چار ہے اسے صحیح سمت میں لانے کیلئے انقلابی اقدامات کی اشد ضرورت ہے جب تک سخت اقدامات نہیں اٹھائیں جائیں گے ایسے واقعات معمول کا حصہ بنتے رہیں گے،ہمارا مطالبہ ہے کہ قومی ایئر لائن کو اقرا پروری،قبضہ مافیا اور ذاتی پسند نا پسند سے پاک کر کے ایک مرتبہ پھر دنیا کی بہترین ایئر لائن بنانے میں تمام تر انتہائی اقدامات اٹھائے جائیں ہم تعاون کے لئے تیار ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر