مقبول خبریں
برطانیہ کے ابھرتے ہوئے گلوکار عثمان فاروقی کے گانے جلوہ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری قوم کو آزادی دلوانے میں بیرسٹر سلطان کا کرداراہم ہو گا:حاجی محمد سردار
اولڈہم: مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر انتہائی ٹھوس بنیادوں پر اجاگر کرنے اور توجہ دلانے میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کردار انتہائی اہم اور مرکزی حیثیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ انکے جان نثار اور اپنا لیڈر ماننے کے ساتھ کشمیریوں کی صحیح ترجمانی کرنے والا ٹھہراتے ہیں اس کی تازہ ترین مثال گزشتہ دن برطانیہ کے شہر ہیلی فیکس میں منعقدہ عظیم الشان جلسے میں لوگوں نے جوق در جوق شرکت کر کے ثابت کیا ہے میں اپنے عظیم قائد کو سلام پیش کرتا ہوں کہ ان کی شخصیت کے اندر جتنی سیاسی سوجھ بوجھ اور عوام کے اصل مسائل کو پرکھنے کی صلاحیت ہے وہ کسی اور راہنما کی ذات میں نئی ہے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اہم رکن حاجی چوہدری محمد سردار نے میڈیا سے اس جلسہ کے بعد ایک ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ بھر کے کارکنان اپنے محبوب قائد کے ہر حکم پر لبیک کہنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر کشمیری قوم کو کسی نے حقیقی طور پر آزادی دلوائی تو اس میں بیرسٹر سلطان محبوب چوہدری کا کردار سب سے اہم اور نمایاں ہو گا،انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان اور آزاد کشمیر سے لوٹ مار کرنے والے سیاسی مافیا کا خاتمہ ہو گا اور تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو گی،عدل و انصاف،اہلیت و قابلیت کا بول بالا ہو گا اور خطہ حقیقی معنوں میں ترقی کی منازل طے کرے گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر