او پی سی کی کوشش سے امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی کو59لاکھ روپے واپس مل گئے
لندن:اوورسیز پاکستانیز کمیشن’’او پی سی‘‘پنجاب کی کاوشوں سے امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی کو ان کے 59لاکھ روپے واپس مل گئے ہیں،کمشنر او پی سی افضا بھٹی نے بتایا کہ بروک لین،نیو یارک،امریکہ میں مقیم سلیم رانا نے کمیشن کو درخواست دی کہ انہوں نے اپنے قریبی عزیز کو مکان خریدنے کیلئے59لاکھ روپے بجھوائے تاہم اس نے مکان خرید کر اپنے نام کروا لیا او رمکان یا رقم واپس کرنے سے انکا رکر دیا،افضال بھٹی نے بتایا کہ یہ شکایت ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی لاہور کو بجھوائی گئی جس کے رکن اور عوامی سہولت کمیٹی اور پی سی کے چیئرمین ساجد چوہدری کی کوششوں سے سلیم رانا کے قریبی عزیز سے45لاکھ روپے کا چیک اور14لاکھ روپے نقد لیکر درخواست دہندہ کے حوالے کر دیئے گئے،افضا بھٹی نے کہا کہ او پی سی سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے اور اوورسیز پاکستانی اپنی مشکلات کے ازالے کیلئے ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔