مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کی ویمبلے میں عوام کے ہمراہ بھر پورعیدمستی فنڈریزنگ بھی کی گئی !!
لندن ...لندن کے ویمبلے ارینا میں عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے عید مستی کے نام سے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ کنسرٹ کا مقصد صرف عید کی خوشیاں منانا نہیں تھا بلکہ ترقی پذیر ممالک میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’انٹرنیشنل لرننگ موومنٹ‘ یعنی آئی ایل ایم کے لیے مالی وسائل کا انتطام کرنا بھی تھا۔ لندن کے ویمبلے ایرینا میں منعقدہ اس کنسرٹ کا آغاز پاکستانی نژاد برطانوی گٹارسٹ حسنین لاہوری کی پرفارمنس سے ہوا۔ حسنین لاہوری کو مقبولیت راحت فتح علی کے گانے گا کر اور انہیں ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ یو ٹیوب پر جاری کرنے سے ملی۔ یوٹیوب پر ان کا ایک گانا 35 لاکھ بار دیکھا گیا ہے۔ مشہور فنکار فلک شبیر نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ فلک شبیر ہندوستانی فلم انڈسٹری بالی وڈ میں پلے بیک سنگر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ’کامیڈی کنگ‘ عمر شریف نے اپنی صلاحیتوں کا خوب مظاہرہ کیا۔عمر شریف خود بھی امدادی پروگراموں میں خاصی دلچپسی لیتے ہیں اور عید مستی جیسے پروگرام گذشتہ 30 سال سے کر رہے ہیں۔ کلاسیکل گلوکارہ شفقت امانت علی خان کی پرفارمنس نے حاضرین سے خوب داد وصول کی اور خود شفقت امانت کے بقول وہ اس پروگرام سے بے حد لطف اندوز ہوئے۔ گلوکار، ماڈل اور اداکاری کے شعبے سے وابستہ فواد افضل خان نے 18 سال بعد لندن میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انہیں 2007 میں بننے والی مقبول پاکستانی فلم ’خدا کے لیے‘ سے شہرت حاصل ہوئی۔انہوں نے حال ہی میں ایک فلم’وار‘ تیار کی ہے جس کی نمائش جاری ہے۔ کنسرٹ کی خاص بات پنجابی گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے فن کار ابرار الحق کی پرفارمنس تھی اور عید مستی میں ان کے مشہور گانے’نچ پنجابن‘ نے محفل لوٹ لی۔ابرار الحق نے بھنگڑا گانوں کے علاوہ صوفیانہ گانے بھی سنائے۔ شو سے آئی ایل ایم نے 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ کی امدادی رقم اکٹھی کی گئی۔