مقبول خبریں
تارکین وطن کی فلاح و بہبود وزیر اعظم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے:بیرسٹر امجد ملک
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں معروف شاعر، کالم نگار عطاء الحق قاسمی کیساتھ یادگار شام
پاکستانی عوام نے 14مئی کے ملین مارچ کے حق میں فیصلہ دے دیا :پی ایس پی برطانیہ
عام آدمی پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، کوئی چیز مہنگی نہیں کی:وزیرخزانہ اسحاق ڈار
مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کی فائرنگ، برہان وانی کے ساتھی سمیت 12 نوجوان شہید
سید حسین شہیدسرورکا سیکرٹری تعلیم آزادکشمیرسیدشاہد محی الدین قادری کے اعزازمیں عشائیہ
آکسفورڈ:پاکستانی کمیونٹی کی جمیلہ آزاد اور ثوبیہ آفریدی لیبرپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب
کشمیر مہم: تحریک حق خود ارادیت یورپ نے پارلیمانی امیدواروں سے دستخط لینے شروع کر دیئے
اپنی آنکھیں کھول کے رکھنا طغیانی کے موسم میں
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر دنیا میں توجہ کا مر کز بن چکا بھارتی افواج بے بس ہو چکی ہے : بیر سٹر سلطان محمود
ہالی فیکس: آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور صدر تحریک انساف آزاد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں تحریک آزاد ی کشمیر کیلئے قربانیاں دینے والے حریت پسند کشمیر یوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ایک دن ضرور رنگ لائے گا اس وقت کشمیر دنیا میں توجہ کا مر کز بن چکا ہے آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی افواج بے بس ہو چکی ہے بھر پور احتجاج اور ریلیوں سے رائے عامہ بدل چکی ہے دنیا کی امن پسند قومیں مسلہ کشمیر میں دلچسپی لے رہی ہیں ڈیڈھ کروڑ سے زائد کشمیر یوں کی نمائندگی کر تے ہوئے پوری دنیا میں مسلہ کشمیر کو اجاگر اور عالمی دنیا کو مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کر نے کیلئے اگاہ کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے باہر کسی لیڈر کو آنے کی اجازت نہیں دی جارہی بحثیت کشمیر ی اپنی زمہ داریاں پوری کرت ہوئے مسلہ کشمیر کیلئے اپنی آواز بلند کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ میں اقتدار کا پجاری نہیں ہوں مودی اور نوازشریف نے سزش کے تحت مھجے شکست دلوائی اور تحریک آزادی کشمیر کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے انہوں نے کہا تحریک آزاد ی کشمیر میرا مشن ہے اس مشن کے مکمل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا حکمرانوں کی سازشیں میرا کچھ نہیں بگار سکتی موجودہ آزاد کشمیر کی حکومت میرا ایک تھپڑ میں بر داشت نہیں کر سکتی میں اگر چاہوں تو ڈھول بجا کر حکومت واپس لوں انہوں نے مزید کہا کہ موڈی نواز گٹھ جور جتنی مر ضی سازشیں کر لے تقسیم کشمیر کسی صورت نہیں ہونے دوں گا کشمیر ایک وحدت ہے جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گی اسنہوں نے کہا کہ ماضی میں جن حکمرانوں نے کشمیر کے ساتھ غداری کی وہ صحفہ ہستی سے مٹ گئے ان کا نام و نشان تک نہیں رہا وزیر اعظم پاکستان پر تنقید کر تے ہو ئے انہوں نے کہا پانامہ فیصلہ کے بعد نوازشریف پر کرپشن ثابت ہو چکی ہے نوازشریف کیلئے باعزت طر یقہ یہی ہے کہ وہ اقتدار چھوڑ دے وگر نہ اگلے ادو ماہ میں اس کی مزید چوریاں پکڑی جائیں گی اور اسے مزید زلت اور رسوائی کا سامنا کر نا پرے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آمدہ الیکشن میں کوئی تحریک تحریک انساف کا راستہ نہیں روک سے گی عوام جاگ چکے ہیں انہوں نے کہا اورسیز کشمیر یوں کو حق رائے ملنا چاہیئے اگر اورسیز وک ووٹ کا حق مل گیا تو تحریک انساف واضع بر تر ی حاصل کر یگی اس موقع پر انہوں نے بریڈ فورڈ ویسٹ کی ممبر آف پارلیمنٹ ناز شاہ کی بھر پور حمائیت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ نازشاہ نے ہمیشہ مسلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنایا ہے اور ناز شاہ کشمیر کی بیٹی ہے کشمیر کی آواز ہے اور تمام لوگوں سے کہا کہ وہ لیبر ممبران پارلیمنٹ کی کی بھر پور سپورٹ کر یں اس موقع پر نا زشاہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی کا مسلہ کشمیر پر واضع اوع جاندار موقف ہے کشمیر یوں کو ان کا حق ہر صورت ملنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ہمیں کنزرویٹو کی سر مادارانہ الیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے لیبر کی بھر پور سپورٹ کی ضرورت ہے تقریب سے لیڈز سینٹرل سے ممبر آف پارلیمنٹ سابق وزیر ہیلر ی بین اور لیڈز ایسٹ ویسٹ سے ممبر آف پارلیمنٹ فیبین ہملٹن نے بھی خطاب کیا انہوں نے اپنے بھر پور عزم کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پہلے بھی مسلہ کشمیر پر کشمیر ی عوام کی سپورٹ کی ہے آئندہ بھی کر ینگے تقریب سے سابق کونسلر یلی فیکس چوہدری صغیر ارشد بر کی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بیر سٹر سلطان محمود دو محازوں پر جہاد کر رہے ہیں ایک بین الاقوامی سطع پر مسلع کشمیر ارو آزاد کشمیر میں کر پشن کے کاتمہ کیلئے عملی جہدوجہد کر رہے ہیں اور قائد ملت چوہدری نورحسین کی جلائی شمع کو روشن رکھے ہوئے ہیں چوہدری خادم حسین آف بر منگھم نے کہا کہکشمیر ی دنیا کے جس کونے میں رہتے ہیں ہمیشہ قاید کشمیر کا بھر پور ساتھ دیتے ہیں حاجی رب نواز نے کہا کہ آج کا اجتماع مسلہ کشمیر کے حل میں بھر پور کر دار ادا کر ے گا تقریب سے چوہدری مالک کونسلر لیڈز جاوید اختر چوہدری فر مان علی چوہدری جاوید باسط شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ چوہدری اکرام ارشاد نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے اجتماع میں بر طانیہ بھر سے تھریک انساف کے کارکن ریلیوں کی شکل میں پہنچے نیوکیسل سے سابق وزیر چوہدری ارشد کے دست راست ڈاکٹر پر ویز چوہدری ڈیوزبر بر ی سے چوہدری محمد فاضل شیفیلڈ سے چوہدری طارق آف سنگھو ٹ لیڈز سے چوہدری عدنان صابر سٹاکٹن سے چوہدری خالد اولدھم سے چوہدری سر دار مانچسٹر سے چوہدر جاوید اقبال سمیت تحریک انساف یارکشائر کے صدر چوہدری طاہر ایوب الفی عزیز آصف خان چوہدری شیراز بر یڈفورڈ صابر نوشاد لیڈز سے صدر فرینڈز آف کشمیر چوہدری شوکت سمیت تحریک انساف کے رہنماوں نے بھر پور شر کت کی سیکیورٹی کے انظانمات انتہائی سخت تھے بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کا جلسہ گاہ آمد پر ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا جبکہ صدارت چوہدری محمد مالک نے کی ۔