مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع ہیں،افضال بھٹی
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وفد کے ہمراہ وانگ زیوتاؤ کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
المصطفیٰ فری آئی کیمپ لگانے والی دنیا کی سب سے بڑی چیرٹی بن چکی:لارڈ نذیر احمد
لندن برطانوی ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ المصطفیٰ فری آئی کیمپ لگانے والی دنیا کی سب سے بڑی چیرٹی بن چکی ہے، المصطفیٰ کا شاندار فلاحی سفر کامیابیوں سے جگمگا رہا ہے،المصطفیٰ کا آنکھوں کی روشنی بانٹنے کا مشن قابل تحسین ہے، خلق خدا کی بے لوث خدمت سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں، دکھی انسانیت کی مدد اﷲ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، المصطفیٰ کے فری آئی کیمپوں کے ذریعے لاکھوں نابینا افراد کی بینائی بحال ہوچکی ہے، المصطفیٰ اندھے پن کے خاتمے کے لئے جہاد کررہی ہے اس جہاد میں المصطفیٰ کی معاونت کرنا ہم سب کا فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں المصطفیٰ ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سالانہ چیرٹی ڈنرکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس کامیاب ، شاندار اور یادر گار ڈنر میں پانچ سو سے زائد اہم سماجی، سیاسی، دینی، کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ چیرٹی ڈنر سے مقرریننے خطاب کیا۔ لارڈ نذیر احمد نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ میں المصطفیٰ کے قیام سے لے کر اب تک اس کے تمام رفاہی سفر کا عینی شاہد ہوں اس لئے میں یقین دلاتا ہوں کہ المصطفیٰ کو دیئے گئے عطیات امانت و دیانت کے ساتھ دکھی اور مسائل زدہ خلق خدا کی خدمت کے عظیم مشن میں خرچ ہوں گے۔ میں نے پاکستان میں بھی المصطفیٰ کے فری آئی کیمپوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے میں گواہی دیتا ہوں کہ المصطفیٰ کا نیٹ ورک ، المصطفیٰ کی ٹیم اور المصطفیٰ کی ورکنگ انتہائی متاثر کن ہے۔ المصطفیٰ آنکھوں کی بینائی کھو دینے والوں کو پھر سے دیکھنے کے قابل بنا رہی ہے یہ نیکی اور خیر کا کام ہے جس میں تعاون کرنے والے بے پناہ ثواب سمیٹ رہے ہیں۔ اس موقع پر اسلام چینل کے سی ای او محمد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کا کام اﷲ تعالیٰ کا پسندیدہ ترین عمل ہے محروم طبقات کی دستگیری کرنے والے افراد خوش بخت ہیں میں المصطفیٰ کے فلاحی اور رفاہی کام سے انتہائی متاثر ہوا ہوں المصطفیٰ نے بہت کم وقت میں بہت زیادہ کام کرکے سب کو حیران کردیاہے۔ المصطفیٰ کے فلاحی منصوبوں سے پاکستان ، بنگلہ دیش، برما اور شام سمیت دنیا بھر میں لاکھوں غریب افراد فیض یاب ہورہ یہیں۔ المصطفیٰ کا سفر روشنی کا سفر ہے ہر درد مند انسان کو روشنی بانٹنے کے اس سفر میں المصطفیٰ کا بھرپور عملی ساتھ دینا چاہئے تاکہ رنگ، نسل اور مذہب کے امتیاز سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کا سفر تیز کیا جاسکے۔ محمد علی نے مزید کہا کہ المصطفیٰ کے ساتھ تعاون کرنے والے دراصل جنت میں اپنا گھر تعمیر کررہے ہیں۔ خدمت خلق کے لئے عطیات دینے والوں کے رزق اور دولت میں اﷲ برکت پیدا کردیتا ہے۔ مسائل کے شکار افلاس زدہ لوگوں کو محرومیوں کے اندھیروں سے نکالنے کے لئے ہر صاحب ثروت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ہنسلو جامع مسجد کے جنرل سیکرٹری چوہدری شفیق الرحمن نے کہا کہ مخلوق سے بھلائی ہی خالق تک رسائی کا بہترین زریعہ ہے۔ المصطفیٰ کی شاندار سماجی، فلاحی اور رفاہی خدمات لائق تحسین اور قابل تقلید ہیں۔ المصطفیٰ نے فری آئی کیمپ لگانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ المصطفیٰ کے فلاحی کام کا دائرہ دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔ المصطفیٰ نے آنکھوں کی بیماریوں کے علاج اور آنکھوں کے آپریشن کرنے کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔ چیرٹی ڈنر کے اختتام پر المصطفیٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور انہیں المصطفیٰ کے مختلف منصوبہ جات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ المصطفیٰ کے پلیٹ فارم پر خلق خدا میں خوشیاں تقسیم کرنے کا عظیم مشن تیز تر کیا جائے گا۔ ہم غریب اور مفلس انسانوں کے اداس چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ المصطفیٰ رنگ، نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ روشنی سب کے لئے ہمارا سلوگون اور ہر وقت خدمت بروقت خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ المصطفیٰ پر ڈونرز کا اعتماد ہی ہماری کامیابی اور ہمارا اثاثہ ہے۔ المصطفیٰ فری آئی کیمپوں کا دائرہ مزید وسیع کرے گی بینائی سے محروم ہر ہر فرد تک پہنچنا ہمارا ہدف ہے ہم خدمت کے راستے کے مسافر ہیں۔ چیرٹی ڈنر کی تقریب میں معروف کمیونٹی رہنما، سکالرز، مذہبی رہنما اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں میں زیڈ یو خان، چوہدری عبدالمجید، چوہدری تاج، مشتاق لاشاری، برمنگھم سے مفتی فضل احمد قادری، خواجہ آصف، معروف کمپیئر رحیم جنگ، آغا تنویر، مفتی محمد اسمٰعیل، معروف قانون دان بیرسٹر گل نواز خان، میئر ایسٹ ہیم کونسلر ڈاکٹر عبدالغفور، کونسلر قیصر عباس، چوہدری شفقت ریاض گوندل، چوہدری دلپذیر، چوہدری افضال محمود اور دیگر شامل تھے۔