مقبول خبریں
برطانوی معاشرے میں رہتے ہوئے تمام تہوار میں حصہ لینا چاہئے: افضل خان
سپینش شہریت کے حامل سائنسدانوں کی قدرتی آفات پر ریسرچ
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان تیسری بار دلہا بن گئے، بشریٰ بی بی سے نکاح ہو گیا
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
کیا یورپ ٹوٹ رہا ہے ؟
پکچرگیلری
Advertisement
علامہ اقبال میڈیکل کالج کا مقصد پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں روابط کو فروغ دینا ہے: ڈاکٹر ایاز
مانچسٹر:علامہ اقبال میڈیکل کالج علومنی برطانیہ کا سب سے زیادہ اہم مقصد یہ ہے کہ اس آرگنائزیشن کے ذریعے سماجی و پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں باہمی روابط کو فروغ دیا جائے اور اس میڈیکل کالج سے تعلیم یافتہ افراد کی میڈیکل تعلیم اور ٹریننگ کو بھی مزید وسیع کیا جائے اور خیراتی منصوبوں کے لئے اس آرگنائزیشن کے ذریعے مدد کو ممکن بنایا جائے اس ضمن میں اس میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایک سو تیس طالب علموں کی برطانیہ میں قائم آرگنائزیشن کے توسط سے مفت ٹریننگ کا بندوبست کیا جائے اس سلسلے میں ہم نے آج گالہ ڈنر میں سکالر شپ کیلئے ابتدا کر دی ہے اس سلسلے برطانیہ میں موجود اقبال میڈیکل کالج کے سابق طلبا و طالبات نے دل کھول کر عطیات دینے کا اعلان کر دیا ہے جو کہ مستقبل کے منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے انتہائی مفید ثابت ہو گا،یہ باتیں آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ایاز اصغر نے مقامی ریسٹورنٹ کے ہال میں منعقدہ ایک گالہ ڈنر کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیں،انہوں نے مزید کہا کہ مادر وطن سے محبت اور انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اس کیلئے ہم اپنے وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے کام کریں گے ہماری ساتھی ڈاکٹرز اور دیگر آرگنائزیشن کا تعاون و معاونت ہمارے لئے انتہائی حوصلہ افزا ہے جس سے مستقبل میں بھی ہم مزید نئے منصوبہ جات کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں اس تقریب کی نظامت عائشہ نوید اور ظفر ہاشم نے سر انجام دی جبکہ تلاوت کلام پاک کا شرف ڈاکٹر یونس پرواز کو نصیب ہوا،عثمان خان نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا،جونیئر ڈاکٹر محمد مدثر شفیق نے کالج کے خدو خال کو بیان کیا،ننھے منے بچوں نے ملی نغمات پر پرفارم کیا جبکہ گلو کارہ فادیہ شبروز نے سریلی آواز میں نغمات گا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی،اس خصوصی موقع پر کیک بھی کاٹا گیا،منتظمین نے تمام احباب کا دلی شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر