مقبول خبریں
انتخابات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کی 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان جعلی مقابلے میں شہید: جگہ جگہ مظاہرے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
خواب جھلستے جاتے ہیں اک معصوم سی لڑکی کے
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے وحشیانہ تشددپرعالمی برادری کا کردار سوالیہ نشان: چوہدری جہانگیر
مانچسٹر:مقبوضہ کشمیر میں جب سے تحریک آزادی کشمیر نے زور پکڑا ہے بھارتی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور سکیورٹی اداروں کی وحشیانہ انسانیت سوز کارروائیاں زور پکڑنے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ،جانی و مالی نقصان کے علاوہ ذہنی اذیت دینے جیسے گھنائونے فعل کے مرتکب ہیں جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ایسے میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کا کردار سوالیہ نشان ہے،یہ باتیں آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری جہانگیر حسین نے ملاقات کے موقع پر کیں،انہوں نے کہا کہ وادی سماہنی کے سرحدی علاقوں کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اگر بھارت کی افواج اشتعال انگیز کارروائیاں کرنے سے باز نہ آئی تو پھر پاکستان کی مسلح افواج انتہائی اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی حکومت پاکستان کی مصلحت پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی انتہائی کوشش ہے کہ باہمی بات چیت سے مسئلہ کشمیر کا قابل قبول حل نکالا جائے بھارتی سرکار امن کی زبان کو کمزوری سمجھ رہی ہے جو کہ ان کی بہت بڑی بھول ہے،دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور بھارت کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق دے جسکا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کیا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ انکی تمام تر ہمدردیاں سرحدی علاقوں میں شہید ہونے والوں کے ورثا کے ساتھ ہیں انکی جانی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور تحریک آزادی کشمیر منطقی انجام کو پہنچے گی۔خصوص رپورٹ:فیاض بشیر