مقبول خبریں
تارکین وطن کی فلاح و بہبود وزیر اعظم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے:بیرسٹر امجد ملک
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں معروف شاعر، کالم نگار عطاء الحق قاسمی کیساتھ یادگار شام
پاکستانی عوام نے 14مئی کے ملین مارچ کے حق میں فیصلہ دے دیا :پی ایس پی برطانیہ
عام آدمی پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، کوئی چیز مہنگی نہیں کی:وزیرخزانہ اسحاق ڈار
مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کی فائرنگ، برہان وانی کے ساتھی سمیت 12 نوجوان شہید
سید حسین شہیدسرورکا سیکرٹری تعلیم آزادکشمیرسیدشاہد محی الدین قادری کے اعزازمیں عشائیہ
آکسفورڈ:پاکستانی کمیونٹی کی جمیلہ آزاد اور ثوبیہ آفریدی لیبرپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب
کشمیر مہم: تحریک حق خود ارادیت یورپ نے پارلیمانی امیدواروں سے دستخط لینے شروع کر دیئے
اپنی آنکھیں کھول کے رکھنا طغیانی کے موسم میں
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال، متعدد زخمی
سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے کپواڑہ، شوپیاں اور بڈگام میں پر امن مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے تریہگام میں لوگ بھارتی پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی گرفتاری کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے ۔ وہ گوہر پیر نامی گرفتار نوجوان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس کے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان سخت جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ ضلع بڈگام کے علاقے سویہ بگ میں بھی لوگوں نے بھارت مخالف مظاہرے کیے اور قابض بھارتی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ بھارتی پولیس کی زیر حراست زبیر احمد ترے کی گمشدگی کے خلاف آج شوپیاں میں مسلسل تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی ۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے زبیر احمد کی زیر حراست گمشدگی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نوجوان کی گمشدگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسکی فوری بازیابی پر زور دیا۔