مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق دلوانا برطانیہ کی اخلاقی ذمہ داری ہے :چوہدری بشیر رٹوی
مانچسٹر:برطانیہ میں آٹھ جون کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات ہمارے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،مسئلہ کشمیر تقسیم ہندو پاک کے وقت ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا برطانیہ کی سب سے زیادہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق دلوانے کیلئے مرکزی کردار ادا کرے پچھلے چند سالوں سے پارلیمنٹ کے اندر کشمیر دوست ممبران پارلیمنٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا تھا لیکن اب یہ سنہری موقع ہے کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی جارحیت انتہا کو پہنچ چکی ہے اور آئے روز انسانیت سوز اور پر تشدد کارروائیوں کے ساتھ لائن آف کنٹرول کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں معمول کا حصہ بن گئیں ہیں تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے ہمیں برطانیہ میں مختلف جماعتوں کے امیدواروں کو ووٹ دینے سے پہلے کشمیر بارے حمایت کی یقین دہانی کروانی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر احمد رٹوی نے پاکستان و آزاد کشمیر کے حالیہ دورہ کے بعد میڈیا سے رکھی گئی ایک نشست کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ہماری جماعت کے قائد سردار عتیق احمد خان کی حمایت کی جائے جو ہمارے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں متحرک کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہمارے دو مرکزی راہنما سابق مشیر حکومت و ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس راجہ آفتاب اکرم اور سابق وزیر مرتضیٰ گیلانی بھی برطانیہ کے تفصیلاً دورہ پر ہیں وہ بھی اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے اپنے حلقہ احباب کو اس بات کی تلقین کر رہے ہیں کہ کشمیری دوست امیدواران کو کامیاب کروانے کیلئے کردار ادا کریں میں بھی جلد ہی برطانیہ بھر کے دوروں کا آغاز کر کے جماعتی کارکنان و عہدیداران سے اس بارے میں بات چیت کروں گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر