مقبول خبریں
تارکین وطن کی فلاح و بہبود وزیر اعظم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے:بیرسٹر امجد ملک
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں معروف شاعر، کالم نگار عطاء الحق قاسمی کیساتھ یادگار شام
پاکستانی عوام نے 14مئی کے ملین مارچ کے حق میں فیصلہ دے دیا :پی ایس پی برطانیہ
عام آدمی پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، کوئی چیز مہنگی نہیں کی:وزیرخزانہ اسحاق ڈار
مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کی فائرنگ، برہان وانی کے ساتھی سمیت 12 نوجوان شہید
سید حسین شہیدسرورکا سیکرٹری تعلیم آزادکشمیرسیدشاہد محی الدین قادری کے اعزازمیں عشائیہ
آکسفورڈ:پاکستانی کمیونٹی کی جمیلہ آزاد اور ثوبیہ آفریدی لیبرپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب
کشمیر مہم: تحریک حق خود ارادیت یورپ نے پارلیمانی امیدواروں سے دستخط لینے شروع کر دیئے
اپنی آنکھیں کھول کے رکھنا طغیانی کے موسم میں
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر بارے افضل خان امیدوار لیبر پارٹی کاکردار قابل ستائش : امجد حسین مغل
مانچسٹر:برطانیہ میں آٹھ جون کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،یورپین سے نکلنے کیلئے کنزرویٹو پارٹی کے پاس کوئی ٹھوس ایجنڈا نہیں ہے بحیثیت کشمیری ہم سب کا اولین فرض ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اداروں کی جانب سے وحشیانہ اور انسانیت سوز کارروائیوں بارے جس جماعت سے بھی امیدوار ووٹ مانگنے کیلئے آئے ان سے مسئلہ کشمیر بارے تحریری بیان لیں کہ اگر وہ رکن پارلیمنٹ بن گئے تو اس بارے بھرپور آواز اٹھائیں گے،اس بارے لیبر پارٹی نے کشمیر پالیسی کو حتمی شکل دی ہے جو کہ خوش آئند اقدام ہے مانچسٹر کے حلقہ گورٹن سے لیبر پارٹی کے امیدوار افضل خان کا اس سلسلے میں کردار قابل ستائش ہے ہمیں چاہئے کہ ایسے لوگوں کو منتخب کر کے ایوان میں بھیجیں تاکہ پارلیمنٹ کے اندر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا ایک مضبوط گروپ تشکیل پا سکے،ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل نے میڈیا نمائندگان سے ایک نشست کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی،وحشیانہ کاررووائیوں کی انتہا کر دی ہے عالمی سطح پر بھارتی لابنگ مضبوط ہے اب کشمیریوں کو اپنے زور بازو سے اپنا مقدمہ لڑنا ہے اس کیلئے برطانیہ میں ہونے والے انتخابات ہمارے لئے موزوں پلیٹ فارم موجود ہے اس سنہری موقع سے کشمیریوں کو ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے تاکہ تحریک آزادی کشمیر منطقی انجام تک پہنچ سکے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر