مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
کنزرویٹو مسلم فورم برطانیہ میں ٹارگٹ انتخابی حلقوں میں کامیابی کیلئے بھرپور معاونت کرے گا
نوٹنگھم ... جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئر مین راجہ نجابت حسین کی جانب سے نوٹنگھم کی ممبر پارلیمنٹ اینا سوبری کو وزارت دفاع میں ترقی کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کی صدارت ممتاز کشمیری رہنما اور کنزرویٹو پارٹی نوٹنگھم کے عہدیدار چوہدری محمد مقصود نے کی جبکہ اس موقع پر کنزرویٹو مسلم فورم کے مرکزی چئیر مین لارڈ محمد الطاف شیخ ‘ڈپٹی چیئر مین محمد امین ‘علامہ فضل احمد قادری ‘کنزرویٹو پارٹی نوٹنگھم کے صدر نیول بیکسٹر ‘کونسلر حلیم خالد اور والسال کے کونسلر زائد علی نے خطاب کیا جبکہ اس تقریب کو خصوصی طور پر مسلم ہینڈز کے سربراہ صاحبزادہ لخت حسنین ‘خالد محمودخالق ‘مسلم کانفرنس نوٹنگھم کے صدر چوہدری محمد یونس‘چوہدری صفدر علی لارڈ ‘خواجہ کبیر احمد ‘ ملک رحمت اعوان‘ حاجی محبوب حسین ‘بشیر احمد منگل ‘محمد الیاس ‘حاجی محمد مطلوب‘ حافظ ضیاء الحق اور صدر آزاد کشمیر کے مشیر راجہ ایوب خان معاونت کرکے کامیاب کردیا۔تقریب میں مقامی کنزرویٹو پارٹی کے چاروں حلقوں کے کمپین مینیجر ز اور صومالی کمیونٹی کی خواتین نے بھی شرکت کرکے برطانوی وزیر اور لارڈ شیخ کے خیالات کے علاوہ کشمیری رہنماوٴں کے خیالات سے آگاہی حاصل کی جن کا کہنا تھا کہ برطانوی مسلمان اس ملک کے مستقبل میں اہم کردار کے حامل ہیں ان کے مقامی قومی اور عالمی مسائل وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان تک پہنچائیں گے ۔ کنزرویٹو مسلم فورم برطانیہ میں ٹارگٹ اور مارجنل انتخابی حلقوں میں کامیابی کے لئے مقامی پارٹی امیدواروں کی بھرپور معاونت کرے گا ۔کنزرویٹو ممبران پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو پرامن اندان میں حل کروانے میں مسلمانوں کی معاونت کریں جبکہ مقامی مسائل کے حوالے سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ راجہ نجابت حسین نے اس موقع پر اینا سوبری کو نئی وزارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی جہاں ان کی نئی وزارت ملنے پر خوش ہیں وہاں ایسٹ مڈ لینڈ میں لارڈ شیخ کی قیادت میں متحرک کنزرویٹو مسلم فورم کو بھی آرگنائزکررہے ہیں جس کے بنیادی مقاصد میں مسلمانوں اور کنزرویٹو پارٹی کو جو نظریاتی طور پر تو ایک ہیں انہیں سیاسی طور پر بھی قریب لانا چاہتے ہیں۔ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ حکومت اور مسلمانوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہوسکے۔نوٹنگھم برکسٹو کی ممبر پارلیمنٹ اور دفاعی امور کی وزیر اینا سوبری نے اپنے خطاب میں کہاکہ کنزرویٹو مسلم فورم اور مقامی کمیونٹی کے پارٹی عہدیداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرکے راجہ نجابت حسین ‘کونسلر حلیمہ خالد اور محمد مقصود نے پارٹی اور کمیونٹی کیلئے بڑا کام کیا ہے۔ تقریب میں اٹھائے گئے سوالات وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون تک بھی پہنچاوٴں گی انہوں نے اس موقع پر نوٹنگھم کی چیرٹی تنظیم مسلم ہینڈز کے کام اور صاحبزادہ لخت حسنین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ پہلے بھی اس تنظیم کی کارکردگی سے متاثر ہوکر ان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کر چکی ہیں۔کنزرویٹو مسلم فورم کے چیئر مین لارڈ محمد الطاف شیخ نے اپنے خطاب میں فورم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تنظیم پارٹی کے اندر اور باہر مسلمانوں کو پارٹی کی حمایت پر آمادہ کرنے کیلئے ایک منظم پروگرام کے تحت ان تمام حلقوں میں اگلے اٹھارہ ماہ میں جائے گی جہاں پر مسلمانوں کا ووٹ فیصلہ کن ہے۔برکسٹو کی کونسلر حلیمہ خالد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اینا سوبری ، لارڈ شیخ ، پارٹی کے نوٹنگھم کے صدر اور دیگر رہنماؤں کا تعارف کرایا۔ جبکہ مقامی پارٹی صدر نیول بیکسٹر نے کہا کہ ان کے لئے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ لارڈ شیخ نے اپنی ٹیم کے ساتھ آکر ایسٹ مڈلینڈ کی مارجنل سٹیری میں معاونت کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ ممتاز کشمیری رہنما علامہ فضل احمد قادری نے کہا کہ اگر کنزرویٹو پارٹی کی حکومت بعض مقامی مسائل اور مسئلہ کشمیر جیسے عالمی مسائل حل کروانے میں معاونت کرے گی تو ہم بھی انہیں الیکشن جتوانے میں معاونت کریں گے ۔ نوٹنگھم کی ممتاز کاروباری شخصیت خالد محمود خالق نے راجہ نجابت حسین کی برطانیہ بھر میں کشمیر پر سرگرمیوں اور تمام سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ و ممبران پارلیمنٹ سے لابی پر بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ ملک رحمت اعوان نے تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے پیر علاؤ الدین صدیقی کی طرف سے اینا سوبری اور لارڈ شیخ کو یادداشت پیش کرتے ہوئے انہیں اپریل میں ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دی۔