مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
خیبر پختونخوا میں بدحالی باقی ملک میں خوشحالی ہے: وزیر اعظم میاں نواز شریف
چیچہ وطنی: وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے چیچہ وطنی میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نے کبھی چیچہ وطنی کا نام نہیں سنا، آج وہ بھی چیچہ وطنی چیچہ وطنی کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں بہت چھوٹا تھا جب چیچہ وطنی آیا کرتا تھا، مجھے چیچہ وطنی کے عوام سے محبت ہے، آپ نے ہمیشہ محبت سے ووٹ دیا اور میں محبت کا رشتہ ہمیشہ نبھاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی کے عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں، حساب دینا پڑتا ہے، ہم بھی 5 سال بعد حساب دیں گے، مخالفین کو بھی حساب دینا پڑے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ نئے پاکستان کا حال دیکھنا ہے تو پشاور جا کر دیکھیں جہاں سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں، مخالفین نے صوبے کا حال برا کر دیا ہے، خیبر پختونخوا میں ہسپتالوں کا بھی برا حال ہے جبکہ پنجاب میں ترقی ہو رہی ہے اور پاکستان کے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سکولوں کا کوئی پرسان حال نہیں، خیبر پختونخوا میں کیسا نیا پاکستان بن رہا ہے؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام مخالفین کا ساتھ چھوڑتے چلے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج کسان خوشحال اور بہت خوش ہیں، کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکیں بن رہی ہیں۔ اس موقع پر میاں دے نعرے وجنے سن کر نواز شریف بولے، پاکستان کا نعرہ لگنا چاہئے۔ وزیر اعظم نے چیچہ وطنی کو موٹروے سے ملانے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی کی گندم ایک گھنٹے میں لاہور اور 8 گھنٹے میں کراچی پہنچے گی۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ چیچہ وطنی خالی ہاتھ نہیں آیا، یہاں دھرنے کے لئے نہیں آیا نہ ہی الٹی سیدھی باتیں کرنے آیا ہوں بلکہ آپ کی خدمت کیلئے آیا ہوں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے شہباز شریف کیلئے بھی کھیتوں سے منڈٰیوں تک سڑکیں بنوانے پر تالیاں بجوائیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ 2018ء میں لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کیلئے چلی جائے گی، کہنے لگے کہ دھرنے دینے والوں کے لئے بھی سڑکیں ہم بنا رہے ہیں۔