مقبول خبریں
انتخابات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کی 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان جعلی مقابلے میں شہید: جگہ جگہ مظاہرے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
خواب جھلستے جاتے ہیں اک معصوم سی لڑکی کے
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کی حکومت کو ملکی سلامتی سے زیادہ ذات کا بچائو عزیز ہے:چوہدری الطاف شاہد
اولڈھم : حکومت پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی اور ابھی تک مستقل وزیرخارجہ کا تقرر نہ ہونا وہ بنیادی وجہ ہے کہ پہلے بھارت کی کھلم کھلا مقبوضہ کشمیرکے اندر وحشیانہ انسانیت سوز کارروائیوں اورلائن آف کنٹرول کی آئے روز خلاف ورزیوں کے خلاف اور اب دوسرا پڑوسی ملک افغانستان جس کے تیس لاکھ سے زائد باشندوں کو تین دہانوں تک سیاسی پناہ دیکر انہیں تمام سہولتیں دینے میں کوئی کسرباقی نہ چھوڑی نے پاکستان کے خلاف محاذ آرائی شروع کر رکھی ہے اسی ناکام اور کمزور خارجہ پالیسی کا شاخسانہ ہے موجودہ حکومت کو ملکی سلامتی سے زیادہ اپنی ذات کا بچائو عزیز ہے جوکہ عملی طور پر سب عیاں ہے اس بارے وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ باتیں پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے صدر چوہدری الطاف شاہد سدھو نے میڈیا نمائندگان سے پاکستان کی بارڈر پر تازہ ترین صورتحال بارے تشویش ہونے کے باعث کیں انہوں نے مزید پاکستان کی مسلح افواج اور دیگر سکیورٹی ادارے ملکی تحفظ کے لئے لازوال قربانیاں دیکر دھرتی میاں کو محفوظ بنانے میں مصروف عمل ہیں اور دوسری طرف ہمارے حکمران ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے مصلحت پسندی کا مسلسل شکار ہیں آخر یہ کھیل کب تک کھیلا جائے گا اب وقت آگیاہے کہ پاکستان کی باشعور اور غیرت عوام اٹھ کھڑی ہو اور جب عام انتخابات کا وقت آئے تو ایسے لوگوں کوگھر بھیج دیں ۔