مقبول خبریں
انتخابات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کی 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان جعلی مقابلے میں شہید: جگہ جگہ مظاہرے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
خواب جھلستے جاتے ہیں اک معصوم سی لڑکی کے
پکچرگیلری
Advertisement
بیرسٹر امجد ملک نےاو پی ایف کے اندر نئی روح پھونک دی ہے:راجہ آفتاب شریف
اولڈھم: اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کی باگ ڈور جب سے بورڈز آف گورنرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے سنبھالی ہے اس کے اندر نئی روح پھونک دی ہے اب اسکی افادیت و اہمیت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی وسعت نظری ، سیاسی و سماجی سوجھ بوجھ مثالی ہے انہوں نے موصوف کو اس منصب پر فائز کرکے بیرون ممالک بسنے والے ہم وطنوں پر احسان کرکے واقعتاً عوامی رہنماہونے کاعملی ثبوت دیا ہے یہ باتیں او پی ایف کے زیرسایہ اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کے انتہائی متحرک اور اہم رکن راجہ آفتاب شریف نے میڈیا نمائندگان سے رکھی گئی ایک خصوصی بیٹھک کے موقع پر کیں انہوں نے مزید کہاکہ پچھلے چند ماہ سے بیرسٹر امجد ملک نے مشرق وسطیٰ، یورپ اور دیگر ممالک کے ہنگامی دورے کرکے واضع پیغام دیا ہے کہ وہ محض عہدے لیکر شہرت حاصل نہیں کرنا چاہتے تھے اور نہ ہی محض فوٹو سیشن کے ذریعے مقاصد حاصل کرنے کی کاوشوں کو اپناش عار بناناچاہتے تھے بلکہ حقیقتاً بیرون ممالک بسنے والوں کے انتہائی حساس اور پیچیدہ مسائل کو حل کروانے کیلئے ترجیح بنیادوں پر کام شروع کردیاہے انہوں نے مزید کہاکہ آئندہ چند ماہ میں او پی ایف بیرون ممالک بسنے والوں کے مسائل کو مزید تیزی سے کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر