مقبول خبریں
بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے بچے کا خون رائیگاں نہیں جائیگا:مسلم لیگی راہنما
برطانیہ میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے جتنے مواقع ہیں کسی اور ملک میں نہیں: رحمان چشتی و دیگر
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان آپریشن ضرب عضب، ردالفساد سے امن کا گہوارہ بن رہاہے :چوہدری شبیر بہلوی
اولڈھم: پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں نے دھرتی سے دہشت گردی اور دیگر جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پہلے آپریشن ضرب عضب اور اب ردالفساد کی وجہ سے دوبارہ امن کا گہوارہ بن رہاہے ایسے میں ہمارے دوسرے اداروں ، سیاسی قائدین کی بھی اولین ذمہ داری ہے کہ بجائے عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں کو حل کرنے کے ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے تمام تر توانایاں خرچ نہ کریں، سیاست عبادت کا دوسرا نام ہے لیکن بدقسمتی سے آج کل اسے ذات کو مالی طور پر مضبوط بنانے ذریعہ بنا دیاگیاہے یہ باتیں سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری شبیر احمد بہلوی نے میڈیا سے خصوصی طور پر پاکستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کے دوران کیں انہوں نے مزید کہاکہ اگر تمام ادارے، سیاسی جماعتیں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داروں کو خلوص نیت، ایمانداری سے سرانجام دینے کا تہیہ کرلیں توبانی پاکستان قائداعظم کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں چند سال کا عرصہ لگ سکتاہے انہوں نے کہاکہ بحیثیت مسلمان اسلام کی بنیادی تعلیمات جو ہمیں درس دیتی ہیں ان سے دوری بھی ہمارے مسائل کی وجہ ہے اگر عدل و انصاف، اہلیت و قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے نظام حکومت سرانجام دی جائے تو ایک صاف ستھرا اورخوشحال معاشرے کا قیام عمل میں آسکتاہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر