مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم نے ڈان لیکس کمیٹی کی متفقہ سفارشات کی منظوری دے دی
اسلام آباد: وزیر اعظم کی جانب سے ڈان لیکس کے معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کیخلاف کارروائی اور سابق مشیر امور خارجہ طارق فاطمی کو عہدوں سے ہٹانے کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی ہے جبکہ وزارت اطلاعات کے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کو غیرذمہ داری کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز نے وزیر اعظم کے حکم پر من و عن عمل کر دیا ہے۔ کمیٹی نے سرکاری ملازم ہونے کے باعث راؤ تحسین کیخلاف رولز 1973ء کے تحت کارروائی کی سفارش کی تھی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اخبار کے ایڈیٹر اور رپورٹر کا معاملہ اے پی این ایس کو بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ سکیورٹی معاملات پر پرنٹ میڈیا کو ضابطہ اخلاق بنانے کی ضرورت ہے۔