مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ کی عوام لیبر پارٹی کے منشور کی تائید کرتے ہوئے تبدیلی لائیں :کونسلر عتیق الرحمن
اولڈہم:برطانیہ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،با شعور عوام کے پاس ایک سنہری موقع ہے کہ اپنے مستقبل کو محفوظ اور معیشت کو مضبوط بنانے اور متوسط طبقے کیلئے عوامی پالیسیوں کی جماعت لیبر پارٹی کے منشور کی تائید کرتے ہوئے ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لائیں اگر اب کی بار ایسا نہ کیا گیا تو کنزویٹو پارٹی برسر اقتدار آ کر مزید سخت پالیسیاں اپنائے گی جن سے عام آدمی کا گزارہ مزید مشکل ہو جائیگا یہ باتیں اولڈہم کے سابق میئر کونسلر عتیق الرحمن نے الیکشن کی تازہ ترین صورتحال بارے میڈیا سے کرتے ہوئے کیں،انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک برطانوی عوام تذبذب کا شکار ہے اور جو اندازے بھی لگائے جا رہے ہیں مفروضوں پر مبنی ہیں صحیح صورتحال کا اندازہ لگانا ابھی مشکل ہے لیکن ایک بات طے شدہ ہے کہ یورپین ممالک سے نکلنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کیلئے کنزرویٹو پارٹی کے پاس کوئی ٹھوس حل موجود نہیں ہے،علاوہ ازیں لوکل کونسلز کی فنڈنگ میں کٹوتی،چھوٹے کاروباری حضرات کیلئے مزید قانونی سختیاں،امیگریشن کا دوہرا قانون،نیشنل ہیلتھ سروس کا معیار ابتر ہونا جو کہ آئے روز میڈیا سے عیاں ہوتا ہے اور خاندانوں،پنشن لینے والے ادھیڑ عمر افراد کی رقم میں کٹوتی غیر منصفانہ پالیسیوں کا مظہر ہے،برطانیہ کے متوسط طبقات کی نمائندگی صرف لیبر پارٹی ہی کرتی ہے اور وہی عوام دوست پالیسیاں نافذ کر کے برطانیہ کو آگے لیکر جا سکتی ہے عوام کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر