مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
افغان فوج کی کارروائی:پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی ہے: ڈاکٹر مسفر حسن
برنلے:جموں کشمیر لبریشن لیگ بر طانیہ و یورپ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن نے بلوچستان کے علاقہ چمن میں افغان فوج کی فائرنگ کے نتیجہ میں ھونے والے انسانی جانوں کے ضیاں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فوج کی اس بزدلانہ کارروائی سے جہاں بےگناہ مسلمانوں کا خون ماحق بہا ہے وہاں یہ بات بھی واضع ہو گئ ہے کہ یہ واقعہ حکومت پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط میں انتہائی خرابی کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ اس خرابی کی نشاندہی بار بار کرنے کے باوجود موجودہ حکومت وزیرخارجہ کی تعیناتی میں ناکام رہی ہےانہوں نے کہا کہ عزیر خارجہ کا نا ہونا پورے ملک کے لئے اور حکومت کے متعلق دنیا بھر میں ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا حکومت پاکستان کی اس کمزور پالیسی کی وجہ سے کشمیری عوام کی بے پناہ قربانیاں رائگاں ہوتی نظر آ رہی ہیں لیکن پاکستان کے حکمران اور سیاستدان قومی مفادات کی پرواہ کئے بغیر آپس میں دست وگریباں ہیں اور ان حالات کی وجہ سے ساری قوم اور کشمیری عوام انتہائی پریشانی کے عالم میں مبتلا ھیں جبکہ افغانستان کے عوام جن کے لئے پاکستانی قوم نے بے انتہائ قربانی دی ہے وہ آج پاکستان کے ساتھ صف آرا ہو چکے ہیں اور اگر حالات کا تدارک نہ کیا گیا تو وہ دن دور نہیں کہ پاکستان ایسی شورش میں گھر جائے گا جس سے نکلنا کسی کے بس میں نہں رہے گا۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر