مقبول خبریں
تارکین وطن کی فلاح و بہبود وزیر اعظم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے:بیرسٹر امجد ملک
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں معروف شاعر، کالم نگار عطاء الحق قاسمی کیساتھ یادگار شام
پاکستانی عوام نے 14مئی کے ملین مارچ کے حق میں فیصلہ دے دیا :پی ایس پی برطانیہ
عام آدمی پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، کوئی چیز مہنگی نہیں کی:وزیرخزانہ اسحاق ڈار
مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کی فائرنگ، برہان وانی کے ساتھی سمیت 12 نوجوان شہید
سید حسین شہیدسرورکا سیکرٹری تعلیم آزادکشمیرسیدشاہد محی الدین قادری کے اعزازمیں عشائیہ
آکسفورڈ:پاکستانی کمیونٹی کی جمیلہ آزاد اور ثوبیہ آفریدی لیبرپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب
کشمیر مہم: تحریک حق خود ارادیت یورپ نے پارلیمانی امیدواروں سے دستخط لینے شروع کر دیئے
اپنی آنکھیں کھول کے رکھنا طغیانی کے موسم میں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں تقریباً بیس لاکھ نابینامیں سے پندرہ لاکھ کاعلاج ممکن ہے:میاں منظور احمد
مانچسٹر:پاکستان میں تقریباً بیس لاکھ سے زائد نابینا ہیں ان میں سے تقریباً پندرہ لاکھ ان مریضوں کی ہے جنکا علاج ممکن ہے کیونکہ وہ صرف موتیے کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں اور بہت ہی کم خرچے سے علاج ممکن ہے لیکن غربت کی انتہا ہونے کی بنیادی وجہ سے وہ اپنا علاج معالجہ کرانے سے قاصر ہیں،نابینا افراد کا اثر پورے خاندان پر پڑتا ہے کیونکہ وہی واحد کفیل ہوتے ہیں،خداوند کریم کی بے شمار نعمتوں میں سے بینائی کی نعمت عظیم ترین ہے،SIGHT FOR LIFEچیریٹی کا آغاز اسی نیک مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے خدمت مخلوق خدا کیلئے شروع کیا اور اس کا مرکز پاکستان کے دیہی علاقوں میں رکھا تاکہ انتہائی غریب و نادار افراد کی بینائی واپس لائی جا سکے ہم پچھلے دس سالوں سے یہ کام سر انجام دے رہے ہیں جو کہ آنکھوں کے معائنہ،آپریشن اور دیگر علاج معالجہ کے خاص طریقوں پر مبنی ہیں چار لاکھ سے زائد افراد کا معائنہ اور تقریباً28000 سے زائد کا آپریشن کیا جا چکا ہے لوگوں کے دیئے گئے عطیات کا سو فیصد اس نیک مقصد کیلئے خرچ کیا جاتا ہے،یہ باتیں SIGHT FOR LIFEچیریٹی آرگنائزنگ کے صدر میاں منظور احمد نے مقامی ہال میں دس سال مکمل ہونے پر رکھی گئی ایک چیریٹی ڈنر کی تقریب کے موقع پر حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کیں،انہوں نے مزید کہا کہ اس نیک مقصد کے لئے کو کو منڈی بورے والا پاکستان میں جنت عزیز فری آئی ہسپتال کام کر رہا ہے جو کہ ساٹھ بستروں پر مشتمل ہے جن میں30سرجری کے لئے جبکہ اتنے ہی عام مریضوں کیلئے مختص ہیں،انفیکشن سے بچائو کیلئے جدید ترین مشینری موجود ہے اور صفائی کا عالمی معیار اپنایا گیا ہے،گلاسگو سے ڈاکٹر محمد انوار الحق نے ہسپتال کو مزید وسعت دینے کیلئے مفت زمین عطیہ دیا،اس چیریٹی ڈنر کی نظامت میاں نعیم رضا نے سر انجام دی،تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ محمد اکرام کو نصیب ہوا جبکہ نعت رسول مبقول کا ہدیہ قاری منظوراحمد شاکر نے پیش کیاخاس چیریٹی ڈنر میں موجود خواتین و حضرات نے دل کھول کر انسانیت کی خدمت کے جذبہ کا اظہار کرتے ہوئے عطیات دیئے اور تقریباً5لاکھ سے زائد پونڈز کی کثیر رقم جمع ہوئی،تمام مکتبہ فکر کے احباب نے بھرپور شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر