مقبول خبریں
اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے ہیں:بیرسٹر امجد
بے نظیر بھٹو کو جمہوریت کے دشمنوں نے قتل کیا، برطانوی وزیر اعظم
تارک وطن بزرگوں نے محنت کا جو بیج بویا تھا آج اسکے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں
خوشحالی شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں غریبوں کیلئے ہونی چاہئے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے:وہیپ اینڈریو
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
گریٹر مانچسٹر کی کمبائنڈ اتھارٹی کے پہلے میئر شپ الیکشن میں لیبر پارٹی کے اینڈی برنہم کامیاب
مانچسٹر:گریٹر مانچسٹر کی کمبائنڈ اتھارٹی کے پہلے میئر شپ الیکشن میں لیبر پارٹی کے امیدوار اینڈی برنہم نے واضح اکثریت سے میدان مار لیا اس موقع پر وہ انتہائی خوش دکھائی دے رہے تھے ان کے جیتنے کی خوشی میں گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی ایشیائی کمیونٹی کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سیاسی،سماجی کمیونٹی شخصیات کے ساتھ عام آدمی کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو متوسط طبقات کی حقیقی نمائندگی کرتی ہے اور انکی پالیسیاں عوام دوست ہوتی ہیں گریٹر مانچسٹر کی سطح پر اب جن شعبہ جات میں فیصلے کئے جائیں گے اس کیلئے اینڈی برنہم جیسے متحرک،محنتی سیاستدان و کارکن کی اشد ضرورت تھی جو کہ عوام نے ووٹ دیکر پوری کر دی اب گریٹر مانچسٹر میں بہتری کی توقع کی جا سکتی ہے ہم اس جیت کی خوشی میں لیبر پارٹی کی لیڈر جرمی کوربن اور گریٹر مانچسٹر میں بسنے والے پارٹی عہدیداران،کارکنان اور ووٹرز کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،مبارکباد دینے والوں میں اولڈہم کونسل کے سابق میئر کونسلر عتیق الرحمن،ممبر آف یورپین پارلیمنٹ افضل خان،کونسلر نعیم الحسن،امجد حسین مغل،چوہدری شبیر احمد بہملوی،کونسلر محمد شعیب،شاداب قمر،یاسمین ڈار،محمد اعظم کے علاوہ دیگر شامل تھے۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر