مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کونسلر فیصل رشید کو الیکشن میں کامیاب کروانا ہماری اولین ترجیح ہے: ذیشان احمد
وارینگٹن:برطانوی معاشرے کے اندر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے انتہائی جانفشانی،محنت و لگن سے تمام شعبہ جات میں نمایاں مقام حاصل کیا ہوا ہے اور ثابت کیا ہے کہ آج سے تقریباً ساٹھ سال سے زائد ہمارے آبائو اجداد نے روزگار کی غرض سے مغربی ممالک خصوصاً برطانیہ کا رخ کیا تھا،رفتہ رفتہ یہاں مستقل رہائش اختیار کر کے اس معاشرے کا حصہ بن کر اسے اپنا ملک سمجھ کر نمایاں کردار ادا کرنے کے ساتھ نمایاں مقام محنت کے بل بوتے پر حاصل کیا ہے مانچسٹر سے ملحقہ وارینگٹن ٹائون کی تاریخ میں پہلے ایشیائی و پاکستانی میئر کا اعزاز حاصل کرنے والے کونسلر فیصل رشید کی مثال سب کیلئے مشعل راہ ہے کہ انہوں نے انگریز اکثریتی علاقہ میں اپنا مقام بنایا اور اب لیبر پارٹی نے ان کی سخت محنت و لگن،عوامی پذیرائی،اہلیت و صلاحیت کو مد نظر رکھتے ہوئے وارینگٹن سائوتھ سے برطانوی پارلیمنٹ کیلئے8جون2017کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں اپنا امیدوار چنا ہے جو کہ ہمارے لئے خوش آئند ہے یہ باتیں مشہور و معروف پیش کار،ٹی وی سے منسلک کاروباری شخصیت ذیشان احمد نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیں،انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ان کا تعلق بھی اسی علاقہ سے ہے ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ فیصل رشید کو الیکشن میں کامیاب کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اس کی بنیادی وجہ صرف یہ ہے کہ وہ ممبر آف پارلیمنٹ منتخب ہو کر کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اس کے علاوہ ہم ایک نئی تاریخ بھی رقم کر سکتے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر